سبمرین کیبل کی مرمت مکمل، ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول پر آگئی، پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی سبمرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 (SMW5) میں پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کامیابی سے دور کر دی گئی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معمول کے مطابق بحال ہو گئی ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل میں خرابی کے باعث گزشتہ روز متعدد صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم اب مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد انٹرنیٹ ٹریفک معمول کے مطابق چل رہی ہے اور سروس بلا تعطل فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے مختلف شہروں سے انٹرنیٹ سست ہونے کی متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں۔

انٹرنیٹ سروسز پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق بھی کئی علاقوں میں صارفین نے کنیکٹیویٹی کے مسائل رپورٹ کیے تھے جس سے روزمرہ آن لائن سرگرمیاں اور ڈیجیٹل سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

اس سے قبل پی ٹی اے نے اپنے بیان میں واضح کیا تھا کہ SEA-ME-WE 5 (SMW5) بین الاقوامی سب میرین کیبل میں تکنیکی خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس کے معیار پر عارضی اثرات مرتب ہوئے تھے جبکہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی تھی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ خرابی مکمل طور پر دور کیے جانے کے بعد اب صارفین کو انٹرنیٹ کی فراہمی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پنکی سے متعلق مزید انکشافات، کس نے کب کتنی رشوت لی؟ حقائق سامنے آنے لگے

کراچی میں ہائی پروفائل منشیات کیس میں گرفتار ملزمہ انمول عرف پنکی سے متعلق تحقیقاتی

Read More

بڑی قربانی بڑاجذبہ،عوام دوست منڈی میں خریداروں کا سیلاب امڈآیا

عیدِ قرباں میں صرف 13 دن باقی، کراچی کی مویشی منڈی میں تیاریاں عروج پر

Read More

TECHNOLOGY

ڈیجیٹل تھکاوٹ کیا ہے؟ اسکرین کا بڑھتا استعمال نوجوانوں کےلیے ذہنی بحران

جدید دور میں ٹیکنالوجی، اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور سوشل میڈیا نے زندگی کو جہاں سہل

Read More

میٹا اے آئی کا انقلابی قدم: مکمل نجی گفتگو کے لیے ’انکوگنیٹو چیٹ‘ متعارف

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے مصنوعی ذہانت کے ساتھ حساس موضوعات پر گفتگو کو محفوظ بنانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.