انگلش لینگویج پرائیویٹ سکول نے 70 ممالک کے 1,500 سے زائد اسکولوں اور 10 لاکھ سے زیادہ طلبہ کے درمیان عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی

قونصلیٹ آ ف پاکستان دبئی کے قونصل جنرل، حسین محمد نے دبئی کے انگلش لینگویج پرائیویٹ اسکول (ELPS) میں منعقدہ CENTURY Tech Challenge 2026 کی عالمی چیمپئن شپ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔


یہ تقریب CENTURY Spring Challenge 2026 میں ای ایل پی ایس کی شاندار کامیابی کے اعتراف میں منعقد کی گئی، جہاں اسکول نے 70 ممالک کے 1,500 سے زائد اسکولوں اور 10 لاکھ سے زیادہ طلبہ کے درمیان عالمی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ورلڈ چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا۔تقریب میں اسکول کے چیئرمین حسن ابراہیم ہوکل، شریک چیئرمین محمد راشد اشرف، گورنر احمد گیڈی، بورڈ آف گورنرز کے اراکین، اسکول انتظامیہ، ماہرینِ تعلیم، والدین اور طلبہ نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں قونصل جنرل نے اسکول کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، طلبہ اور والدین کو اس غیر معمولی بین الاقوامی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے اس کامیابی کو نہ صرف ادارے بلکہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے بھی باعثِ فخر قرار دیا۔
قونصل جنرل نے بالخصوص طلبہ کی محنت، لگن اور عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہی کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں اسکول کو عالمی سطح پر یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا۔ انہوں نے پرنسپل، اساتذہ اور عملے کی پیشہ ورانہ وابستگی اور تعلیمی معیار کے فروغ کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ہمیشہ خوشحال، پرامن اور ترقی یافتہ معاشروں کی بنیاد رہی ہے۔
قونصل جنرل نے متحدہ عرب امارات کی دور اندیش قیادت کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا، جس نے تعلیم، جدت اور انسانی ترقی کے فروغ کے لیے غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی برادری یہاں فراہم کیے جانے والے تعلیمی اور ترقی کے مواقع کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور ای ایل پی ایس جیسی کامیابیاں اسی مؤثر تعلیمی وژن اور پالیسیوں کا ثمر ہیں۔اس موقع پر قونصل خانے کے علی زیب خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر اور محمد صالح، پریس قونصلر بھی موجود تھے۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز

)ناردرن بائی پاس پر قائم 'عوام دوست مویشی منڈی' میں عیدِ قربان کی گہما گہمی

Read More

ایف پی سی سی آئی نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کو مسترد کر دیا

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے

Read More

TECHNOLOGY

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.