استنبول میں ورلڈ کلائمیٹ فورم کے زیرِ اہتمام یوتھ ایمرجنگ سمٹ 2026 کا کامیاب انعقاد

استنبول، ترکیے ( نامہ نگار خصوصی سید رضوان حیدر بخاری، روزنامہ جذبہ نیوز انٹرنیشنل)

دنیا کے چالیس ممالک سے آنے والے نوجوان رہنماؤں، محققین، طلبہ، سماجی کارکنوں اور ماہرین نے استنبول میں منعقد ہونے والی یوتھ ایمرجنگ سمٹ 2026 میں شرکت کی، جس کا انعقاد ورلڈ کلائمیٹ فورم یو کے، کے زیرِ اہتمام کیا گیا تھا۔ چار روزہ بین الاقوامی سربراہی اجلاس کا مقصد نوجوان نسل کو موسمیاتی تبدیلی، پائیدار ترقی، عالمی تعاون اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

سمٹ کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مندوبین نے موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات، ماحول دوست پالیسیوں، گرین اکانومی، جدید ٹیکنالوجی، نوجوانوں کے کردار اور اقوامِ متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل کے عالمی فیصلوں میں نوجوانوں کی مؤثر شمولیت ناگزیر ہے۔

چار روزہ پروگرام میں بین الاقوامی مقررین کے خطابات، خصوصی ورکشاپس، پینل مباحثے، قائدانہ تربیتی نشستیں اور نیٹ ورکنگ سیشنز منعقد کیے گئے، جہاں شرکاء کو دنیا بھر کے ماہرین اور پالیسی سازوں سے براہِ راست سیکھنے اور اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملا۔ نوجوان مندوبین نے ماحولیات کے تحفظ، پائیدار ترقی اور عالمی تعاون کے فروغ کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔

ورلڈ کلائیمیٹ فورم یو کے، کے چئیرمین سعد حسن جن کا تعلق پاکستان سے ہے، اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ ایمرجنگ سمٹ صرف ایک کانفرنس نہیں بلکہ مستقبل کے عالمی رہنماؤں کو بااختیار بنانے کی ایک بین الاقوامی تحریک ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت تبدیلی کا عملی حصہ بنانا ہے۔

دیگر مہمانان میں کنٹری ہیڈ مسلم ہینڈز ترکیے ڈاکٹر عثمان علی، ڈاکٹر گلباز محمود، راولپنڈی وومن چیمبر آف کامرس کی صدر اور سکلپچر آرٹسٹ محترمہ رفعت شاہین، پاکستانی کاروباری شخصیت محمد ارشد اور پاکستان قونصل خانے سے شاہد اکرام باجوہ شامل تھے۔۔

سمٹ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ مختلف ممالک کے نوجوانوں کے درمیان مستقبل میں مشترکہ منصوبوں اور بین الاقوامی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

سمٹ میں شریک سبھی نوجوانوں نے اپنے اپنے ملک کے قومی و ثقافتی لباس بھی زیب تن کیے اور رقص بھی کیا، جس سے سبھی شرکاء کو ایک دوسرے کی ثقافت سے بھی روشناس ہونے کا موقع ملا۔

استنبول میں منعقد ہونے والا یہ بین الاقوامی اجلاس ایک بار پھر اس حقیقت کا مظہر بنا کہ ترکیہ عالمی سفارت کاری، نوجوانوں کی قیادت اور بین الاقوامی مکالمے کے لیے ایک اہم مرکز کے طور پر اپنی شناخت مستحکم کر رہا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.