فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر ایرانی فٹبال ٹیم کا شاندار استقبال

فیفا ورلڈ کپ 2026 میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل نہ کرنے والی ایرانی فٹبال ٹیم کی وطن واپسی پر شائقین نے بھرپور استقبال کیا جب کہ سیکڑوں مداحوں نے قومی پرچم لہراتے ہوئے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے باوجود ایرانی قومی فٹبال ٹیم کی بدھ کے روز وطن واپسی پر تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ پر سیکڑوں شائقین، بچوں اور اہلِ خانہ نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔

مداحوں نے ”ایران، ایران“ کے نعرے لگائے، قومی پرچم لہرائے اور قومی ٹیم کی جرسی پہن کر کھلاڑیوں کا خیرمقدم کیا۔ ٹیم ترکی کے راستے میکسیکو سے تہران پہنچی، جہاں ورلڈ کپ کے دوران اس کا بیس کیمپ قائم تھا۔

کھلاڑیوں کے طیارے سے اترنے پر فوجی بینڈ نے قومی ترانہ بھی پیش کیا جب کہ متعدد شائقین نے گول کیپر علی رضا بیرانوند کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، جنہوں نے بیلجیئم کے خلاف میچ میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔

اس موقع پر علی رضا بیرانوند نے شائقین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں رسائی حاصل نہ کرنے پر معذرت خواہ ہیں اور انہیں خوشی نہ دے سکے جس پر افسوس ہے۔

دفاعی کھلاڑی رامین رضائیان نے کہا کہ ان کی ٹیم مزید آگے جانے کی مستحق تھی تاہم امریکی امیگریشن پابندیوں نے ان کے لیے حالات مزید مشکل بنا دیے۔

ایئرپورٹ پر موجود شائقین نے بھی قومی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔ ایک خاتون مداح مونا بنی‌ صفا نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنی بھرپور کوشش کی اور وہ ان کا شکریہ ادا کرنے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حالات بہتر ہوتے تو ٹیم بہتر نتائج حاصل کر سکتی تھی۔

ورلڈ کپ میں ایران اپنے گروپ میں تینوں میچ برابر کھیلنے کے بعد تیسرے نمبر پر رہا تاہم بہتر گول فرق نہ ہونے کے باعث بہترین 8 تیسرے نمبر کی ٹیموں میں جگہ نہ بنا سکا اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی سے محروم رہا۔

رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران ایران کی مہم پر سفری اور انتظامی مسائل بھی اثرانداز رہے۔ ایرانی وفد کے متعدد ارکان کو امریکی ویزے نہ ملنے کے باعث ٹیم نے اپنا بیس کیمپ امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کیا جب کہ امریکی حکام کی جانب سے عائد سفری پابندیوں پر بھی ایرانی حکام نے تحفظات کا اظہار کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی؛ سولجر بازار گل رعنا کالونی میں گیس سلینڈر دھماکہ، چھت گرنے سے 4 جاں بحق اور 12 زخمی

شہر قائد کے علاقے گل رعنا کالونی سولجر بازار میں ایک گھریلو عمارت میں گیس

Read More

کراچی: 30 کروڑ کے سونے اور ہیروں کی ہالی ووڈ اسٹائل چوری کا معمہ 48 گھنٹوں میں حل

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پرنس جیولرز میں 30 کروڑ روپے مالیت کے سونے

Read More

TECHNOLOGY

اسمارٹ فون کی بیٹری تیزی سے ختم ہونے کی 4 بڑی وجوہات

اسمارٹ فون کی بیٹری کا جلد ختم ہونا صارفین کے لیے ایک عام مگر سنگین

Read More

مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری، نئی ڈیوائسز نے دھوم مچا دی

گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین فہرست میں سام سنگ گلیکسی ایس 26 الٹرا فائیو جی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.