واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی مزید بہتر بنانے کے لیے ایک اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اب صارفین فون نمبر کے بجائے منفرد یوزرنیم کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطہ کر سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ذاتی موبائل نمبر کو غیر ضروری طور پر دوسروں کے ساتھ شیئر ہونے سے محفوظ رکھنا ہے۔

میٹا کی ملکیت میں موجود پیغام رسانی کی مقبول ایپ واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی صارفین کو فون نمبر شیئر کیے بغیر رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے کمپنی ایک نیا یوزرنیم فیچر متعارف کرا رہی ہے، جس کے تحت ہر صارف اپنے لیے ایک منفرد یوزرنیم منتخب کر سکے گا۔

واٹس ایپ نے جاری اپنے بیان میں کہا کہ نئے فیچر کا بنیادی مقصد صارفین کے موبائل نمبر کی رازداری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ اس تبدیلی کے بعد ایسے مواقع پر، جیسے کسی بڑے گروپ میں شامل ہونا یا پہلی مرتبہ کسی شخص یا کاروبار سے رابطہ کرنا، صارف کا فون نمبر خودکار طور پر دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس فیچر کے تحت رابطہ صرف اسی صورت ممکن ہوگا جب سامنے والے شخص کو صارف کا درست یوزرنیم معلوم ہو۔ واٹس ایپ نے واضح کیا ہے کہ کسی قسم کی عوامی ڈائریکٹری یا یوزرنیم سرچ لسٹ دستیاب نہیں ہوگی اور نہ ہی صارفین کو یوزرنیم کی تجاویز دی جائیں گی، جس سے رازداری میں مزید اضافہ ہوگا۔

چونکہ واٹس ایپ کے دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین موجود ہیں، اس لیے کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ ممکن ہے ہر صارف کو اپنی پسند کا یوزرنیم دستیاب نہ ہو۔

واٹس ایپ کے مطابق یوزرنیم ریزرو کرنے کی سہولت آئندہ چند ماہ کے دوران مرحلہ وار دنیا بھر میں متعارف کرائی جائے گی۔ ہر ملک میں فیچر دستیاب ہونے پر صارفین کو ایپ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

کمپنی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ کانٹینٹ کریئیٹرز، چھوٹے کاروبار اور مختلف تنظیمیں واٹس ایپ پر وہی یوزرنیم محفوظ کر سکیں گی جو وہ پہلے سے میٹا کے دیگر پلیٹ فارمز، یعنی فیس بک یا انسٹاگرام، پر استعمال کر رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.