عوام کے لیے اچھی خبر: حکومت نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

حکومت نے نئے مالی سال کے آغاز پر لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کمی کردی ہے، اس حوالے سے اوگرا نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یکم جولائی سے ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق رواں ماہ جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت 309 روپے فی کلوگرام مقرر تھی جب کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 644 روپے تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 3 ہزار 57 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 10 ہزار 960 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ماہ جولائی کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنان کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی

خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کا اہم

Read More

یہ کیسا انصاف ہے؟ 170 سیٹیں لینے والا جیل میں اور 80 والا حکومت میں ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ اور وفاقی وزیرتعلیم ڈاکٹر خالد محمود

Read More

TECHNOLOGY

ڈیپ فیک ٹیکنالوجی: مصنوعی ذہانت نے نئی مشکل کھڑی کردی

مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تیز رفتار ترقی نے انسانی زندگی کے کئی شعبوں

Read More

گوگل میپ میں بڑی تبدیلی: اے آئی اپ ڈیٹ اور نئے نیویگیشن فیچرز متعارف

گوگل میپس میں ایک نیا اے آئی فیچر ”آسک میپس“ متعارف کرایا جا رہا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.