آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال کا واحد حل بامعنی مذاکرات : حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی موجودہ صورت حال کا واحد حل بامعنی مذاکرات ہیں، حکومت طاقت کے استعمال سے گریز کرے ، جماعت اسلامی نے ثالثی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حکومت اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان اعتماد سازی کے لیے عملی کردار ادا کیا ہے ، دونوں فریق فوری طور پر مذاکرات کی میز پر بیٹھیں تاکہ خون خرابے اور انتشار سے بچا جا سکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ڈاکٹر مشتاق خان، سابق امیر ڈاکٹر خالد محمود، ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان فراست شاہ اور امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوابھی موجود تھے ۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے جماعت اسلامی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ، اپنے لانگ مارچ کو موخر کر کے مثبت پیغام دیا ، اب حکومت بھی سنجیدگی کا مظاہرہ کرے اور عوام کے جائز مطالبات حل کرنے کے لیے مذاکرات کا آغاز کرے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آزاد کشمیر کی صورت حال کو اس نہج پر نہ پہنچایا جائے کہ بھارت کو پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے خلاف پروپیگنڈا کا موقع مل جائے ، جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ جماعت اسلامی کی ثالثی پاکستان اور مسئلہ کشمیر کے آئینی و قومی فریم ورک کے اندر ہے ۔

حکومتی مو قف کہ حالات پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ چکے ، سے اتفاق نہیں کرتے ، ابھی بھی مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے ، جماعت اسلامی ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہے ۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے ابتدا ہی سے کوشش کی کہ آزاد جموں و کشمیر کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل ہو، کسی بھی صورت خون بہنے ، تشدد یا ریاستی طاقت کے استعمال کی حمایت نہیں کی جا سکتی، آزاد جموں و کشمیر سے ایسا کوئی پیغام نہیں جانا چاہیے جس سے پاکستان کے دشمن کو فائدہ پہنچے ۔ جماعت اسلامی کسی قسم کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں کر رہی، ہماری ترجیح پاکستان، کشمیر اور مسئلہ کشمیر ہے ۔ 

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش ہوگی، فیملی کو ہر مرحلے سے آگاہ رکھیں گے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میر رضا کیس کی منصفانہ تفتیش

Read More

TECHNOLOGY

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان

Read More

تائیوان پر اے آئی سائبر حملہ، سرکاری ادارے نشانہ بن گئے

تائیوان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ماہ اس کی سرکاری ایجنسیوں کو بیرونِ ملک

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.