یکم جولائی سے ملک بھر میں مون سون کا آغاز، موسلا دھار بارش اور شہری سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں مون سون 2026 کی پہلی منظم بارشوں کا سلسلہ یکم جولائی سے شروع ہو کر 6 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران بالخصوص شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے واقعات میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کے باعث شہری سیلاب اور پہاڑی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں یکم سے 6 جولائی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، گجرات، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، وزیرآباد، حافظ آباد، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، جہلم، چکوال، اٹک، اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہواؤں کی توقع ہے۔

اسی طرح 3 سے 5 جولائی کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، لودھراں، ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، میانوالی، نور پور تھل، جھنگ، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، قصور اور ننکانہ صاحب میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے، جبکہ شمال مشرقی پنجاب اور خطہ پوٹھوہار میں کہیں کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں یکم سے 5 جولائی کے دوران ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، دیر، بونیر، کوہاٹ، ملاکنڈ، نوشہرہ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مانسہرہ، چارسدہ، مہمند، چترال، سوات، کوہستان، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، کرم، باجوڑ، خیبر، اورکزئی، ہنگو اور وزیرستان میں وقفے وقفے سے بارش، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی اضلاع میں بعض مقامات پر شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔

بلوچستان میں یکم سے 4 جولائی کے دوران بارکھان، شیرانی، ژوب، سبی، کوہلو، نصیر آباد، ہرنائی اور ڈیرہ بگٹی میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بیشتر علاقوں میں ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے، تاہم شمال مشرقی اضلاع میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ میں 3 اور 4 جولائی کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، دادو، کشمور، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، خیرپور اور نوشہروفیروز میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔ بارش کا سلسلہ مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔

گلگت بلتستان میں یکم سے 5 جولائی کے دوران استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، دیامر، غذر، گانچھے اور شگر میں بارش اور گرج چمک کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی سطح پر سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

آزاد جموں و کشمیر میں یکم سے 6 جولائی تک مظفرآباد، وادی نیلم، میرپور، راولاکوٹ، حویلی، سدھنوتی، پونچھ، ہٹیاں، باغ، کوٹلی اور بھمبر میں وسیع پیمانے پر بارش متوقع ہے۔ بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، نشیبی علاقوں میں احتیاط برتنے اور موسمی صورتحال سے متعلق تازہ معلومات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

کراچی کی مقامی عدالت میں قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمہ انمول عرف پنکی کی

Read More

مونال، نسلہ اور بھٹو کی پھانسی: سپریم کورٹ کے وہ فیصلے جو وقت کے ساتھ بدل گئے

وفاقی آئینی عدالت نے رواں ماہ دو انتہائی ہائی پروفائل مقدمات میں سپریم کورٹ کے

Read More

TECHNOLOGY

اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ فیچر متعارف کرا دیا

 موسیقی کی معروف ایپ اسپوٹیفائی نے پریمیم صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی نیا

Read More

یوٹیوب پر نوعمر صارفین کو مضر ویڈیوز کی سفارش، نئی تحقیق میں تشویشناک انکشاف

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یوٹیوب اب بھی نوعمر صارفین کو کھانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.