غسلِ کعبہ کی تیاریاں مکمل، 3 مراحل میں عمل آج مکمل ہوگا

خانہ کعبہ کو آج غسل دینے کی سالانہ روح پرور تقریب 3 بنیادی مراحل میں انجام دی جائے گی، جس کے لیے تمام تیاریاں انتہائی احتیاط اور باریک بینی سے مکمل کر لی گئی ہیں۔

حرمین شریفین کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق غسلِ کعبہ کا عمل 3 مراحل پر مشتمل ہوگا، جن میں تیاری، غسل اور بعد ازاں خوشبو و بخور سے معطر کرنا شامل ہے۔

یہ تمام مراحل خانہ کعبہ کے تقدس اور مسلمانوں کے دلوں میں اس کے عظیم مقام کے شایانِ شان انتہائی اہتمام کے ساتھ انجام دیے جائیں گے۔

اتھارٹی کے مطابق تقریب کے لیے 15 لیٹر آبِ زمزم، 15 لیٹر عرقِ گلاب، 15 لیٹر گلاب کا تیل اور 100 ملی لیٹر عود کا تیل تیار کیا گیا ہے، جنہیں غسل اور خوشبو کے مراحل میں استعمال کیا جائے گا۔

حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس عالمی مذہبی تقریب میں استعمال ہونے والا تمام سامان پیشگی طور پر جدید ترین معیار اور اعلیٰ سروس سسٹمز کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ غسلِ کعبہ کا عمل نہایت منظم، محفوظ اور باوقار انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

فیڈریشن ہاؤس کلفٹن میں “ویمنز لیڈرشپ اینڈ اکنامک فورم” کا کامیاب انعقاد

، فیڈریشن ہاؤس کلفٹن میں قائدین، جدت پسندوں اور سماجی رہنماؤں کا ایک اعلیٰ سطحی

Read More

جماعت اسلامی کا ٹرین مارچ ملتان پہنچ گیا، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے خلاف جماعت اسلامی کا سُپر ٹرین لانگ مارچ امیر جماعت اسلامی

Read More

TECHNOLOGY

اوپن اے آئی بے قابو، آسٹریلیا کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی

آسٹریلوی حکومت نے کہا ہے کہ اوپن اے آئی کے ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی

Read More

واٹس ایپ پلس صارفین کے لیے ایموجی ری ایکشنز میں بڑی سہولت

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے نئی تخصیصی سہولت متعارف کرادی ہے، جس کے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.