اڈیالہ جیل کی پریزن وین سے 14 قیدی فرار، چار دوبارہ پکڑے گئے

تحصیل کچہری کہوٹہ میں پیشی کے بعد سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقلی کے دوران 14 حوالاتی تھانہ سہالہ کے علاقے چکیاں کے مقام پر قیدی وین سے فرار ہوگئے، 4 کو پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا 10 تاحال فرار ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق تحصیل کچہری کہوٹہ میں پیشی کے بعد اڈیالہ گارڈ کا عملہ 36 حوالاتیوں کو اڈیالہ جیل واپس لے کر جارہا تھا جو مختلف مقدمات میں ملوث  تھے کہ تھانہ سہالہ اسلام آباد کے علاقے چیکیاں سٹاپ کے قریب قیدی وین کے پولیس عملے کو جھگڑے اور شور کی آواز سنائی دی جس پر انچارج سب انسپکٹر امتیاز نے عملے کے ہمراہ وین کے اسیران والا دروازہ کھولا تو اچانک نامعلوم ملزمان کی جانب آنکھوں میں مرچیں پھینکی گئیں  اور اس میں سوار 36 میں سے 14 ملزمان مخلتف سمتوں میں فرار ہوگئے۔

اسیران کے فرار ہونے پر پولیس عملے میں بھگڈرمچ گئی اور دیگر اہلکاروں نے فرار ہوتے وقت چار ملزمان کو دوبارہ تحویل میں لے لیا اور اعلی حکام کو اطلاع دی۔
سہالہ چیکیان اسٹاپ پر قیدی فرار ہونے کے بعد پولیس موقع پر موجود ہے (فوٹو : ایکسپریس)

سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیا اور ایس ایس پی آپریشن ملک طارق محبوب سمیت ایس پی صدر انعم شیر کو خود موقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن و انکوائری کی ہدایات دیں۔

ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی ملک طارق محبوب کی سربراہی میں راولپنڈی کے دو تھانوں تھانہ کہوٹہ اور تھانہ کلرسیداں کی پولیس اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کہ پولیس کے ساتھ مل کر فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن میں مصروف رہی لیکن دس اسیران میں کسی کو بھی قابو نہ کیا جاسکا۔

دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے سینٹرل جیل اڈیالہ کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر فرار ہونے والے اسیران کے الگ الگ پروفائل بنانے شروع کردیے کہ کون کس جرم میں ملوث تھا اور کس علاقے کا رہائشی ہے۔

راولپنڈی پولیس کے ترجمان کا  کہنا تھا کہ فرار ہوئے ملزمان زیر سماعت مقدمات کے ملزمان ہیں، واقعہ سہالہ ضلع اسلام آباد کی حدود میں پیش آیا، متعلقہ پولیس سے کوآرڈینیشن جاری ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق وین میں قیدیوں کی آپس میں شدید لڑائی ہوئی جس کے بعد واقعہ پیش آیا، فرار ہونے والوں  کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی جبکہ واقعہ کے حوالے سے سینئر افسران کی زیر نگرانی تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ منیمم ویجز بورڈ نے 60 صنعتوں کے ہنرمندوں کی کم ازکم اجرت میں اضافے کی سفارش کردی

کراچی:  سندھ حکومت نے 60 صنعتوں کے نیم ہنرمند، ہنرمند اور اعلیٰ ہنرمند کارکنوں کی کم

Read More

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

TECHNOLOGY

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

اے آئی ایجنٹ کا انسانی مدد کے بغیر کامیاب سائبر حملہ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلی مرتبہ ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ایجنٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.