امریکا اور ایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے اور امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق

امریکا اور ایران کے درمیان ایک دوسرے پر حملے روکنے اور آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کے لیے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق، اتوار کے روز ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے حالیہ حملوں کو روکنے اور مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس سے 17 جون کو ہونے والے چودہ نکاتی امن معاہدے کے بچنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ ”اس امن معاہدے کے تمام نکات پر تکنیکی بات چیت جاری رہے گی، فی الحال دونوں فریقین اپنے اپنے حملے روک رہے ہیں اور اب سمندر میں تجارتی جہاز بغیر کسی ڈر کے آزادانہ طور پر آ جا سکتے ہیں۔“

امریکی میڈیا کے مطابق یہ اہم مذاکرات منگل کے دن سے قطر میں دوبارہ شروع ہوں گے۔

اس سے پہلے صورتِ حال انتہائی خراب ہو چکی تھی اور دونوں ملکوں نے ایک دوسرے پر جنگ بندی توڑنے کے سنگین الزامات لگائے تھے۔

اتوار کی صبح ایران نے کویت اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا تھا۔ یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے کچھ ہی دیر بعد کی گئی تھی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایران کو کھلی دھمکی دی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ”ایک وقت ایسا آ سکتا ہے جب ہم مزید نرمی نہ دکھا سکیں اور ہمیں اس کام کو فوجی طاقت سے مکمل کرنا پڑے گا جو ہم نے کامیابی سے شروع کیا تھا۔“

انہوں نے مزید دھمکی دی تھی کہ اگر ایسا ہوا تو ایران کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

امریکی صدر کا یہ بیان ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کے بجائے دوسرے راستے سے نکلنے کی کوشش کرنے والے دو بحری جہازوں پر ڈرون حملوں کے بعد سامنے آیا تھا۔ ان ڈرون حملوں کے جواب میں امریکا نے ایران کے کئی شہروں پر بمباری کی تھی۔

اس دھمکی کے فوراً بعد کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں پر حملے شروع ہو گئے۔ ان حملوں کا جواز پیش کرتے ہوئے ایرانی فوج نے کہا کہ امریکا نے پہلے حملے کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی اور ان کے اس اقدام سے تمام سفارتی بات چیت مکمل طور پر رک سکتی ہے۔

ایرانی فوج نے یہ بھی وارننگ دی تھی کہ خطے میں موجود امریکی اڈوں کو آنے والے دنوں میں جہنم بنا دیا جائے گا۔

ان حملوں کے بعد کویت کی فوج نے بتایا کہ انہوں نے دو بیلسٹک میزائلوں کو ہوا میں ہی تباہ کر دیا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا، جبکہ بحرین میں ایک ایرانی میزائل گرنے سے رہائشی عمارت کو نقصان پہنچا مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تاہم اس دوران قطر کی حکومت نے بتایا کہ علاقے میں ہونے والی فوجی کارروائیوں کے دوران ایک بحری جہاز پر میزائل کا ٹکڑا لگنے سے ان کا ایک شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل نے بھی لبنان میں ایران کی حامی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر دوبارہ بمباری کی ہے، جس پر ایران کا کہنا ہے کہ اگر اس پورے امن معاہدے کو کامیاب بنانا ہے تو لبنان میں بھی یہ لڑائی فوری طور پر بند ہونا ہو گی۔

Share On Social Media

KARACHI

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کر دیا

Read More

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.