آپریشن غضب للحق کے تحت بڑی کارروائی، جماعت الاحرار کے اہم کمانڈر سمیت 29 دہشتگرد ہلاک

پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد پاک افغان سرحد کے ساتھ بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 29 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ جبکہ دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے اور اسلحہ کے ذخائر بھی تباہ کر دیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پاکستان رینجرز (سندھ) کے کراچی کیمپ پر حالیہ دہشتگرد حملوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے ساتھ انٹیلی جنس کی بنیاد پر منظم زمینی آپریشن کیا، جس کے بعد سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 29 خوارج ہلاک ہوئے۔

بیان کے مطابق 28 جون 2026 کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کے ایک گروہ کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کی۔ مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کے نتیجے میں انتہائی مطلوب کمانڈر خان فروش عرف زبال، جو بھارتی حمایت یافتہ جماعت الاحرار سے تعلق رکھتا تھا، اپنے 3 ساتھیوں سمیت مارا گیا، جبکہ متعدد دیگر دہشتگرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن ’غضب للحق‘ کے تسلسل میں مستند انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر 28 اور 29 جون کی درمیانی شب پاک افغان سرحدی علاقے میں جماعت الاحرار اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو بھی انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پکتیا، پکتیکا اور کنڑ میں قائم دہشتگردوں کے 3 مراکز کو کامیاب کارروائیوں میں تباہ کر دیا گیا، جہاں 25 دہشتگرد مارے گئے۔ ان مراکز میں موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوششیں کی ہیں، تاہم ملک اپنے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، کیونکہ عوام کی سلامتی ریاست کی اولین ترجیح ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان سے منظور شدہ وژن ’عزمِ استحکام‘ کے تحت سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی مہم پوری شدت سے جاری رہے گی، تاکہ بیرونی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Share On Social Media

KARACHI

شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی اور سیلانی میں مفاہمت

ملک میں اعلی تعلیم، تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش

Read More

امریکا ایران مذاکرات: امریکی سیکیورٹی ٹیم کے خصوصی طیارے پاکستان پہنچ گئے

پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے دوسرے دور کے سلسلے میں

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.