متحدہ عرب امارات کے شہر خورفکان میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی طرف سے 5ویں خورفکان آم فیسٹیول 2026 کا انعقاد

متحدہ عرب امارات کے ایک شہر خورفکان میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ (PBCS) نے 5ویں خورفکان آم فیسٹیول 2026 میں کامیاب شرکت کرتے ہوئے پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ آم کی اقسام کو متعارف کرایا اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے درمیان زرعی تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیا۔ پاکستان پویلین کا باضابطہ افتتاح شارجہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبداللہ سلطان ال اویس نے دیگر اعلیٰ سرکاری حکام اور معزز شخصیات کے ہمراہ کیا۔ پویلین میں پاکستانی آموں کی بے مثال اقسام، اعلیٰ معیار اور تنوع کو نمایاں کیا گیا، جس نے فیسٹیول کے دوران بڑی تعداد میں آنے والے زائرین، کاروباری شخصیات، سرکاری نمائندوں اور آم کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کی۔ پاکستان پویلین کا دورہ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد ، پاکستان کے ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر علی زیب خان، اور پاسپورٹ قونصلرنعمان اکرم نے کیا۔ معزز مہمانوں نے فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی اور پاکستان پویلین کے کامیاب انعقاد پر پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قونصل جنرل حسین محمد نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے مثبت تشخص اور اقتصادی مفادات کے فروغ کے لیے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے فعال کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم دنیا کی بہترین زرعی مصنوعات میں شمار ہوتے ہیں اور پاکستان کی زرخیز زمین، معیاری پیداوار اور زرعی ورثے کے بہترین سفیر ہیں۔ انہوں نے پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں کونسل کی خدمات کو سراہا۔ علی زیب خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر پاکستان برائے متحدہ عرب امارات نے بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستانی زرعی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ خورفکان آم فیسٹیول جیسے پروگرام پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو اجاگر کرنے، پیدا کنندگان اور خریداروں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی کاروباری برادری کی معاونت اور “میڈ اِن پاکستان” مصنوعات کے فروغ کے لیے پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید سلیم اختر، سینئر نائب چیئرمین پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے کہا کہ خورفکان آم فیسٹیول ایک اہم تجارتی پلیٹ فارم کی حیثیت اختیار کر چکا ہے جہاں پیدا کنندگان، برآمد کنندگان، درآمد کنندگان، سرمایہ کار اور کاروباری رہنما باہمی شراکت داری قائم کرتے ہوئے زرعی اور فوڈ سیکٹر میں نئے مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔ پاکستان بزنس کونسل شارجہ کی جانب سے خورفکان کے ایک ہوٹل میں ایک خصوصی نیٹ ورکنگ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں سرکاری حکام، کاروباری شخصیات، اسپانسرز، نمائش کنندگان اور پاکستانی کمیونٹی کے اراکین نے شرکت کی۔ ڈنر کے دوران معزز مہمانوں نے ایک بار پھر پاکستانی مصنوعات کے فروغ، برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی اور پاکستان و متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مستحکم بنانے میں پاکستان بزنس کونسل شارجہ کے کردار کو سراہا۔ اس شاندار کامیابی کے پیچھے پاکستانی بزنس کونسل شارجہ کے فرسٹ وائس چیرمین سید سلیم اختر کی مدبرانہ قیادت اور پوری ٹیم کی انتھک محنت شامل رہی۔ اس کامیاب انعقاد میں ڈاکٹر نور الصباح ، شفیق الرحمن، فراز صدیقی، فواد اسد ، حاجی محمد یاسین، خاور حسین، میاں عمر ابراھیمُ چوھدری خالد حسین, راشد الاسلام، محمد فاروق، ظہیر احمد، سلمان وصال،ساجد چیمہ علی رافع ، عامر حسین، ، ڈاکٹر عبداللہ سومرو اور ڈاکٹر ظفر طاہر نے بھرپور کردار ادا کیا، جن کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ اس موقع پر فیسٹیول میں کامیاب شرکت کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اسپانسرز، معاونین اور شراکت داروں کو تعریفی شیلڈز اور یادگاری اعزازات پیش کیے گئے ۔ تقریب کا اختتام اس عزم کے ساتھ ہوا کہ متحدہ عرب امارات بھر میں مشترکہ اقدامات، تجارتی نمائشوں اور کاروباری روابط کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے پاکستانی کاروبار، زرعی برآمدات، سیاحت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ پاکستان بزنس کونسل شارجہ نے تمام اسپانسرز، رضاکاروں، اراکین، نمائش کنندگان، سرکاری نمائندوں اور کمیونٹی کے معاونین کا شکریہ اداکیا جن کے تعاون، محنت اور حمایت نے 5ویں خورفکان آم فیسٹیول 2026 میں پاکستان پویلین کی شاندار کامیابی کو ممکن بنایا۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ

Read More

واٹس ایپ ویب پر بڑی مشکل آسان، نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ ویب ایک اہم اپ ڈیٹ کی تیاری کر رہا ہے، جس کے تحت

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.