وزیر داخلہ، آئی جی کی کراچی میں یوم عاشور کے پُرامن جلوس اور مجالس کے انعقاد پر جوانوں کو شاباش

وزیرداخلہ، آئی جی اور کراچی پولیس چیف نے یوم عاشور پر کراچی سمیت صوبے بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات اور مؤثر حکمت عملی پر افسران و جوانوں کو شاباش دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ، آئی جی سندھ اور کراچی پولیس چیف نے یکم محرم الحرام سے یوم عاشور تک کراچی سمیت سندھ بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات ، مؤثر حکمت عملی ، مربوط لائحہ عمل اور بروقت فیصلوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر پولیس کے تمام افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شاباش دی ہے۔

ترجمان وزیر داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اسپیشل برانچ سندھ کی بروقت انٹیلیجنس شیئرنگ ، حساس معلومات کی مؤثر ترسیل ، دیگر انٹیلیجنس و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط رابطوں اور پیشہ ورانہ ہم آہنگی کو محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام میں قابل قدر کردار قرار دیا۔

 انھوں نے کہا کہ وہ پاکستان رینجرز (سندھ) ، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کی جانب سے سندھ پولیس کو فراہم کیے گئے بھرپور تعاون، مشترکہ تعاون، مؤثر معاونت اور قومی ذمہ داری کے جذبے کو سراہتا ہوں ، اداروں کی مثالی ہم آہنگی کے باعث صوبے میں پرامن فضا برقرار رہی۔

وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران اختیار کی گئی مؤثر سیکیورٹی حکمتِ عملی، مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول اور بین الادارہ جاتی تعاون کا یہی تسلسل آئندہ بھی برقرار رکھا جائے تاکہ صوبے میں امن و امان کی فضا مزید مستحکم رہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے بعد بھی اہم مذہبی ، قومی اور عوامی اجتماعات کے موقع پر اسی جذبے ، پیشہ ورانہ مہارت اور الرٹ انداز میں سیکیورٹی اقدامات جاری رکھے جائیں جبکہ انٹیلیجنس بیسڈ مانیٹرنگ ، فیلڈ کوآرڈینیشن اور فوری رسپانس کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ ، سندھ پولیس ، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی تعاون سے امن و امان کے قیام ، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہر ممکن سیکیورٹی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتی رہے گی۔

دوسری جانب ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے محرم الحرام اور بالخصوص یوم عاشور کے سیکیورٹی انتظامات پر سندھ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں نے محرم الحرام، یوم عاشور اور جمعۃ المبارک پر انتہائی مستعدی اور ذمہ داری سے فرائض انجام دیئے ہیں، حکومت سندھ اور پولیس کے تمام شعبوں نے سیکیورٹی و انتظامی ذمہ داریاں بھرپور محنت ، لگن اور بہترین انداز میں سرانجام دیں ، عوام اور عزاداروں کی محفوظ واپسی تک تمام پولیس اہلکار اپنے ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود رہے۔

ترجمان نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کی سیکیورٹی کلیئرنس اور ٹریفک انتظامات مجموعی طور پر تسلی بخش رہے جبکہ جدید ٹیکنالوجی ، فضائی نگرانی اور مؤثر انٹیلیجنس شیئرنگ کو سیکیورٹی پلان کا حصہ بنایا گیا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ وہ تمام مکاتب فکر کے علما، ذاکرین ، مشائخ ، اکابرین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے تعاون پر شکر گزار ہیں ، محرم الحرام کے دوران ٹریفک پولیس ، ایس ایس یو ، آر آر ایف ، سی ٹی ڈی ، سی آئی اے ، اسپیشل برانچ ، ٹیلی کمیونیکیشن ، آئی ٹی ، ٹریننگ برانچ اور تمام ضلعی پولیس کا کردار قابل ستائش رہا جبکہ محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات میں پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار بھی قابل تعریف ہے۔

دریں اثنا کراچی پولیس چیف آزاد خان نے محرم الحرام کے دوران بہترین سکیورٹی انتظامات پر کراچی پولیس کے افسران و جوانوں کو شاباش دی۔ ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی پولیس چیف نے نشتر پارک سمیت شہر بھر میں مجالس اور جلوسوں کے پرامن انعقاد کو مؤثر سکیورٹی اقدامات اور بہترین کوآرڈینیشن کا نتیجہ قرار دیا۔

Share On Social Media

KARACHI

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

مشرقِ وسطیٰ کے تزویراتی منظرنامے اور عالمی اثرات

اکیسویں صدی مشرقِ وسطیٰ کے اس تپتے ہوئے صحرا میں ہے جہاں کی ریت اب

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.