مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی

کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ایڈیشنل آئی کراچی آزاد خان کے مطابق محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کی سکیورٹی پر ساڑھے سات ہزار سے زائد افسران اور جوان سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے ۔گزشتہ روز کمشنر کراچی سید حسن نقدی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے نمائش چورنگی کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کا معائنہ اور جائزہ لیا جبکہ ماتحت افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دورے کے موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا، ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ، ڈی آئی جی ایسٹ فرخ علی، ایس ایس پیز ایسٹ زبیر نذیر شیخ، ایس ایس پی سٹی فرخ رضا، ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ جاوید نبی کھوسہ اور دیگرافسر موجود تھے ۔پولیس چیف نے بتایا کہ محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے روٹس کو مکمل سیل اور جلوسوں کے روٹس پر روف ٹاپ سکیورٹی لگائی جائے گی۔ مرکزی جلوسوں کے روٹس کو بم ڈسپوزل اسکواڈ یونٹ اور کے نائن یونٹ دونوں سے سوئپنگ کرائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر کوئی مخصوص تھریٹ موجود نہیں ہے لیکن جب بھی اس طرح کے بڑے اجتماعات ہوتے تو سکیورٹی اور حادثات کے حوالے سے خطرات موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی جلوسوں کے حوالے سے صرف دہشتگردی نہیں بلکہ سکیورٹی، سیفٹی اور مینجمنٹ کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی پر ویزا فروخت سے متعلق الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہیں

فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل نے 21 جولائی 2026

Read More

وفاقی وزرا کے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے آزاد کشمیر کا معاملہ پیچیدہ ہورہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران

Read More

TECHNOLOGY

جان کا خطرہ: کھُلنے کے ایک مہینے بعد دوائی کو پھینک دینا کیوں ضروری ہے؟

اکثر لوگ دوا کی بوتل یا پیکٹ پر لکھی ہوئی ایکسپائری ڈیٹ دیکھ کر مطمئن

Read More

گلوبل اے آئی گورننس کی جانب اہم پیش قدمی، پاکستان ’ وائیکو ‘ کا بانی رکن بن گیا

پاکستان نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.