عازمین حج 2027 کے لیے خوشخبری، وزارت مذہبی امور کا رجسٹریشن کا اعلان

وفاقی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ عازمین حج 2027 کے لیے رجسٹریشن کل (22 جون) شروع ہوگی، جس کے لیے کوئی رجسٹریشن فیس نہیں ہوگی۔

وزارتِ مذہبی امور نے حج 2027 کی رجسٹریشن کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے، رجسٹریشن کے بعد ہی سرکاری یا نجی حج اسکیم کا انتخاب ممکن ہوگا۔

حکومت کی جانب سے حج 2027 کے خواہش مند افراد کو بروقت رجسٹریشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2027 رجسٹریشن  مفت ہوگی اور اس کے لیے  کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی، حج 2027 کی رجسٹریشن پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر ہوگی۔

حکومت کی جانب سے سرکاری اور نجی حج اسکیم دونوں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے، رجسٹریشن کے بغیر حج 2027 کے لیے درخواست جمع نہیں کرائی جا سکے گی۔

عازمین حج 2027 کے لیے کارآمد پاسپورٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور پاسپورٹ کی معیاد کم از کم 26 نومبر 2027 تک مؤثر ہونا ضروری ہے۔

رجسٹریشن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک خاندان کے افراد مشترکہ طور پر رجسٹریشن کرا سکیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی حج رجسٹریشن کی سہولت ہوگی اور حج رجسٹریشن ملک بھر کے مقررہ بینکوں سے کرائی جا سکے گی۔

مزید بتایا گیا کہ عازمین گھر بیٹھے آن لائن بھی حج رجسٹریشن کرا سکیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ دنوں حج پالیسی کی منظوری دی تھی۔

Share On Social Media

KARACHI

ایف پی سی سی آئی کا ترکیہ میں اسلامک چیمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعادہ

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے

Read More

کراچی میں بادلوں کا راج، شام میں ہلکی بوندا باندی کا امکان

شہر قائد میں آج بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث موسم نسبتاً

Read More

TECHNOLOGY

گرمی کے اس شدید موسم میں موبائل فون کو محفوظ رکھنے کے طریقے

شدید گرمی کی لہروں اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے اس موسم میں جہاں انسان

Read More

گوگل نے میٹا پر جیمینائی اے آئی ماڈلز کے استعمال کی حد مقرر کردی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے میٹا کی جانب سے زیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت طلب کیے جانے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.