کن الیکٹرک گاڑیوں پر یکم جولائی سے ٹیکس لگنے والا ہے؟، تفصیل سامنے آگئی

پاکستان میں یکم جولائی 2026 سے نافذ ہونے والے نئے بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ‘ایف ای ڈی’ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت 2 کروڑ پاکستانی روپے ’75 ہزار ڈالر‘ سے زیادہ مالیت کی پرتعیش ’لگژری‘ الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس لگے گا جبکہ اس سے کم قیمت والی گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اہم معلومات قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں سامنے آئیں جہاں ایف بی آر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے واضح کیا کہ لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر بھی دیگر روایتی گاڑیوں کی نسبت ٹیکس کم رکھا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکسیشن اور انفراسٹرکچر کی کمی پر کمیٹی اراکین نے سخت تحفظات کا اظہار کیا۔

ممبر کمیٹی حنا ربانی کا کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیاں روایتی ’آئی سی ای‘ گاڑیوں کی نسبت پہلے ہی مہنگی ہیں، ان پر 30 فیصد ڈیوٹی لگانا ’غلط پالیسی‘ ہے کیونکہ اس شعبے میں ہر 6 ماہ بعد نئی جدت آ رہی ہے۔

رکن کمیٹی شرمیلا فاروقی نے حکومت سے مہم جوئی ختم کر کے واضح پالیسی لانے کا مطالبہ کیا کہ آیا وہ الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینا چاہتی ہے یا نہیں۔

 دوسری جانب رکن شاہدہ اختر نے ملک میں بجلی کے نازک حالات کا ذکر کرتے ہوئے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز کے لیے فوری پالیسی وضع کرنے پر زور دیا اور سوال اٹھایا کہ ’چارجنگ اسٹیشنز کے بغیر یہ گاڑیاں کیسے چلیں گی؟۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی سے پہلی حج پرواز 160 عازمین کے ساتھ حجازِ مقدس روانہ

ملک بھر کے ہوائی اڈوں سے حج پروازوں کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا، کراچی

Read More

کراچی میں 29 ارب سے زائد ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش

کراچی میں کیماڑی پولیس نے اربوں روپے کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

Read More

TECHNOLOGY

دنیا کے سب سے خطرناک اے آئی ماڈل تک انجان شخص کی غیر قانونی رسائی، خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں

مصنوعی ذہانت اے آئی کی دنیا سے ایک بڑی اور تشویشناک خبر سامنے آئی ہے۔

Read More

واٹس ایپ کی نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف کرانے کی تیاری

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک نیا پیڈ سبسکرپشن فیچر متعارف

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.