وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان رابطہ، امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان رابطے میں ایران امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو کامیابی سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے مذاکراتی عمل کو کسی بھی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں ایران امریکا معاہدے اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایران امریکا معاہدے کی پیش رفت پر مبارک باد دی، جب کہ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو تاریخی اسلام آباد امن معاہدے پر دستخط ہونے پر مبارک باد پیش کی۔

رابطے کے دوران سعودی ولی عہد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی ان تھک محنت کے باعث امن معاہدہ ممکن ہوا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران امریکا معاہدے کے اگلے مرحلے کو کامیابی سے آگے بڑھایا جائے گا اور مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف مکمل طور پر چوکس رہا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جامع اقتصادی پیکج کو جلد حتمی شکل دے کر اس پر دستخط کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے سعودی ولی عہد کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

دونوں رہنماؤں نے مستقبل میں قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ایران امریکا مذاکرات کے باقی ماندہ امور کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی بھرپور حمایت سے خطے میں امن کی کوششوں کو تقویت ملی ہے اور چند ماہ کے اندر اہم پیش رفت ممکن ہوئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیے: اسٹیٹ بینک

پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 1 ارب ڈالر قرض واپس کر

Read More

مارشینلگ ایریا میں ملک بھر سے قربانی کے جانوروں سے لدے ٹرکوں ،ہیوی ٹریلرز کی قطاریں

کراچی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جاانوروں کی آمد کا 18 واں روز کراچی:آج

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.