غیر قانونی ہجرت کی روک تھام، برطانیہ کا پاکستان کے لیے 80 لاکھ پاؤنڈ اضافی امداد کا اعلان

برطانیہ نے غیر قانونی ہجرت، انسانی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف پاکستان کے ساتھ مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اضافی 80 لاکھ پاؤنڈ فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فنڈنگ سرحدی اور ویزا نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت میں اضافے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے منگل کو جاری بیان کے مطابق یہ اعلان برطانیہ کے وزیر برائے مشرق وسطیٰ، افغانستان اور پاکستان، ہیمش فالکنر نے اسلام آباد کے دورے کے دوران کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اضافی فنڈز ان افراد کی وطن واپسی میں بھی معاون ثابت ہوں گے جنہیں برطانیہ میں رہنے کا قانونی حق حاصل نہیں، جبکہ غیر قانونی ہجرت کے زیادہ خطرے سے دوچار علاقوں میں کمیونٹی کی سطح پر ایسے پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے جن کا مقصد اس رجحان کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہے۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اس معاونت میں شناختی اور معلومات کے تبادلے کے نظام کو بہتر بنانا، انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کی تحقیقات کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت بڑھانا اور ایسے کمیونٹی پروگراموں کو وسعت دینا شامل ہے جو لوگوں کو استحصال کا شکار ہونے سے بچانے میں مددگار ثابت ہوں۔

غیر قانونی ہجرت کے خلاف تعاون کو نئی سطح پر لے جا رہے ہیں، ہیمش فالکنر

ہیمش فالکنر نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان شراکت داری کو عالمی اور برطانوی قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ تعاون دہشتگردی کے خطرات، ویزا فراڈ اور سنگین منظم جرائم سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم اس شراکت داری اور باہمی تعاون کو نئی سطح پر لے جا رہے ہیں۔ اضافی فنڈنگ کے ذریعے غیر قانونی ہجرت کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور اس کے اسباب کا آغاز ہی میں تدارک کیا جائے گا۔

برطانوی ہائی کمیشن نے دورے کے پہلے روز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہیمش فالکنر نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے تک پہنچنے میں پاکستان کے کردار پر ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ہیمش فالکنر نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی خبر نہایت اہم پیشرفت ہے اور مجھے خوشی ہے کہ میں اسلام آباد کے اپنے دورے کے دوران ذاتی طور پر اور برطانیہ کی جانب سے پاکستان کا شکریہ ادا کررہا ہوں۔

امریکا ایران معاہدے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف

برطانوی وزیر کے مطابق خطے کے استحکام کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے میں پاکستان نے نہایت اہم کردار ادا کیا اور برطانیہ پائیدار امن کی جانب پیش رفت کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہاکہ مذاکرات کو ممکن بنانے میں پاکستان کے کردار پر ہم شکر گزار ہیں۔ برطانیہ اور اس کے شراکت دار آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

پاکستانی حکام اور برطانوی اداروں کا مشترکہ عملی مظاہرہ

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ہیمش فالکنر اپنے دورے کے دوسرے روز غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشترکہ عملی مظاہرے میں بھی شرکت کریں گے۔

برطانوی تعاون سے منعقد ہونے والے اس مظاہرے میں پاکستانی حکام ہوائی اڈوں پر جعلی یا غیر حقیقی ویزا رکھنے والے مسافروں کی نشاندہی اور انہیں روکنے کا عملی جائزہ پیش کریں گے، تاکہ صرف وہی مسافر اور طلبہ برطانیہ روانہ ہوں جو قانونی تقاضے پورے کرتے ہوں۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، کال سینٹر پر چھاپہ، عالمی آن لائن فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 40 سے زائد افراد گرفتار

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے شہر قائد کے علاقے گلزارِ ہجری میں کارروائی

Read More

آپریشن معرکۂ حق کے 72 گھنٹے

پاکستان کی تاریخ میں کچھ لمحے ایسے گزرے ہیں جو پوری قوم کے لیے آزمائش

Read More

TECHNOLOGY

نوجوانوں کی ڈیجیٹل مہارتوں کا ڈیٹا: پاکستان میں پہلی بار آئی ٹی مردم شماری کا فیصلہ

: وفاقی حکومت نے ملک میں پہلی مرتبہ آئی ٹی مردم شماری کروانے کا اصولی

Read More

روبوٹس کے لیے اجرت طے کرنے کی تجویز، آخر یہ معاملہ کیا ہے؟

ایک ٹیکنالوجی ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی کے بڑھتے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.