وزیر اعلیٰ سندھ آج مالی سال 2026-27 کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کریں گے

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج بدھ کوسندھ کے نئے  مالی سال بجٹ 2026.2027 سندھ اسمبلی کا بجٹ پیش کریں گے۔

بجٹ اجلاس آج دوپہر دو بجے اسمبلی بلڈنگ میں ہوگا۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل سندھ کابینہ کے اجلاس میں بجٹ تجاویز کی منظوری لی جائیگی ۔

نئے مالی سال کےبجٹ میں صوبے کے غیر ترقیاتی اخراجات 2560 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔سندھ کے نئے مالی سال بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکمیں شامل نہ کرنے کی تجویز ہے۔

صوبائی اور ضلعی سطح پر جاری ترقیاتی 3642 اسکیموں کےلیے 400 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔رواں سال کی نسبت نئے سال میں ترقیاتی بجٹ میں 300 ارب روپے کی کٹوتی ہوسکتی ہے۔

نئے سال میں سندھ کی مجموعی ترقیاتی بجٹ 1018 ارب سے کم کرکے 720 ارب تک محدود کرنے کی تجویز ہے۔صوبائی ترقیاتی بجٹ 520 ارب سے کم کرکے 385 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ضلعی ترقیاتی بجٹ میں بھی 40 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز ہے۔نئے مالی سال کیلئے اضلاع میں ترقیاتی اسکیموں کے لیےصرف 15 ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔

روان مالی سال اضلاع  ترقیاتی بجٹ 55 ارب روپے رکھا گیا تھا.وفاقی حکومت کی طرف سے 64 ارب کی ترقیاتی گرانٹ ملنے کا تخمینہ لگایا یے عالمی مالیاتی اداروں سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ملنے والی رقم کا تخمینہ 256 ارب ہوسکتا یے۔

سندھ کے نئے مالی سال 2026-27 کے لیے 3,500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج  پیش ہوگا، صوبائی ترقیاتی بجٹ میں 298 ارب روپے کی بڑی کٹوتی جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ میں 418 ارب روپے کے نمایاں اضافے کی تجویز ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ضلعی ترقیاتی بجٹ کو 55 ارب روپے سے کم کرکے صرف 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ن

ئے مالی سال کے بجٹ میں صوبائی حکومت کا غیر ترقیاتی بجٹ گزشتہ سال کے 2,142 ارب روپے کے مقابلے میں بڑھا کر 2,560 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کے سپریم کورٹ کے احکامات واپس لے لیے

وفاقی آئینی عدالت نے نسلہ ٹاور کی مسماری کا سبب بننے والے سپریم کورٹ کے

Read More

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.