ایران امریکا معاہدہ، عالمی رہنماؤں کا خیر مقدم، پاکستان کے سفارتی کردار کی بھی تعریف

امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر ترکیہ، قطر اور برطانیہ سمیت متعدد عالمی رہنماؤں نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے اسے مشرق وسطیٰ میں استحکام اور دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن اور سلامتی کے پائیدار ماحول کے قیام کی راہ ہموار کرے گی۔

انہوں نے فریقین پر زور دیا کہ وہ بیان بازی اور اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور ممکنہ تخریب کاری کے خدشات کے پیش نظر مکمل چوکسی اختیار کریں۔

اردوان نے کہا کہ خطے کو طویل عرصے سے امن کے ماحول کی ضرورت ہے اور انقرہ اس سمت میں جاری سفارتی کوششوں میں تعاون جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب قطر کے وزیراعظم نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تمام فریقین پر زور دیا کہ آئندہ مذاکرات میں تعمیری جذبے کے ساتھ شریک ہوں۔

انہوں نے پاکستان سمیت تمام علاقائی اور بین الاقوامی کرداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پیش رفت کو ممکن بنانے میں کردار ادا کیا۔

ادھر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امریکا، پاکستان، قطر اور دیگر فریقین کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بغیر کسی رکاوٹ کے بحال ہونی چاہیے تاکہ عالمی تجارت معمول پر آسکے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں بارش کا 41 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ محکمہ

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کے نام پر نیا خطرناک فراڈ، ایک غلطی اور آپ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں گی

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.