ایران جنگ سے عالمی معیشت کو کورونا کے بعد بدترین سست روی کا سامنا ہوگا، ورلڈ بینک

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازع کے باعث عالمی معاشی ترقی کورونا وبا کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ سکتی ہے۔ ادارے نے توانائی کی بڑھتی قیمتوں، مہنگائی اور قرض لینے کی بلند لاگت کے باعث 2026 کے لیے عالمی معاشی ترقی کی پیش گوئی کم کر دی ہے۔

عالمی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق عالمی معاشی شرح نمو کا اندازہ 2.9 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ نے توانائی کی فراہمی اور عالمی سپلائی چینز پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر توانائی کی ترسیل میں رکاوٹیں مزید بڑھیں تو عالمی معیشت کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز کی بندش، جو تیل اور گیس کی عالمی ترسیل کا اہم راستہ ہے، نے توانائی کے شعبے میں شدید دباؤ پیدا کر دیا ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں سال خام تیل کی عالمی قیمت اوسطاً 94 ڈالر فی بیرل تک رہ سکتی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 36 فیصد زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں کھاد اور خوراک کی قیمتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ادارے نے اندازہ لگایا ہے کہ موجودہ صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں عالمی مہنگائی 4 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ توانائی کے بحران میں شدت آنے پر معاشی ترقی کی شرح مزید گر کر 1.3 فیصد تک آ سکتی ہے۔

عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو گزشتہ برسوں میں کئی چیلنجز کا سامنا رہا ہے، تاہم موجودہ بحران میں سب سے بڑا امتحان عوام کا تحفظ، معاشی استحکام اور روزگار کے مواقع برقرار رکھنا ہے۔

عالمی بینک نے مشرق وسطیٰ کے تنازع سے متاثرہ ترقی پذیر ممالک کی مدد کے لیے 60 ارب ڈالر تک امداد مختص کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ جنگ طویل ہونے کی صورت میں یہ رقم 100 ارب ڈالر تک بڑھائی جا سکتی ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 9 رکنی ڈکیت گینگ کے 6 ملزمان ہلاک

شہر قائد کے علاقے پاک کالونی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران 9 رکنی افغان

Read More

سانحہ گل پلازہ میں اموات کی تعداد 67 ہوگئی، 62 لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی کی اہم شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر واقع گُل پلازہ میں پیش آنے

Read More

TECHNOLOGY

چھوٹے کاروبار کی ترقی کے لیے واٹس ایپ بزنس کے 5 فیچرز کیا ہیں؟

تہواروں کا سیزن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سنہری موقع ثابت ہوتا

Read More

اردو کے فروغ کے لیے پاکستان کا نیا قدم، اے آئی سافٹ ویئر ’گرامورا‘ تیار

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں اردو زبان کے فروغ اور اسے جدید ٹیکنالوجی سے ہم

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.