انسٹاگرام صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے پلیٹ فارم انسٹاگرام نے صارفین کی ایک پرانی خواہش پوری کرتے ہوئے ایسا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے اب وہ اپنی پروفائل پر موجود تصاویر اور ویڈیوز کی ترتیب اپنی مرضی سے تبدیل کر سکیں گے۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کو اپنی پروفائل کی ترتیب بدلنے کے لیے پوسٹس حذف کرنے یا دوبارہ شائع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ تصاویر اور ویڈیوز کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک ریلز کو ڈراموں کی طرح ’قسط وار‘ دیکھنے کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

اس سہولت کو استعمال کرنے کے لیے صارف اپنی پروفائل پر موجود کسی بھی تصویر یا ویڈیو کو منتخب کرے، پھر ظاہر ہونے والے اختیارات میں سے تصویری ترتیب تبدیل کریں کا انتخاب کرے۔ اس کے بعد ایک نئی ونڈو کھلے گی جہاں مواد کو پسند کے مطابق نئی جگہ منتقل کیا جا سکے گا۔ ترتیب مکمل ہونے پر واپس جانے والے بٹن کو دبانے سے تبدیلیاں پروفائل پر نافذ ہوجائیں گی۔

یہ سہولت گزشتہ سال متعارف کرائے گئے اس فیچر کی توسیع ہے جس کے تحت صارفین ایک ہی پوسٹ میں شامل متعدد تصاویر اور ویڈیوز کی ترتیب اشاعت کے بعد بھی تبدیل کرسکتے تھے۔ اس فیچر کو صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملنے کے بعد کمپنی نے اسے پروفائل کی مجموعی ترتیب تک وسعت دے دی ہے۔

انسٹاگرام کی ذیلی سروس تھریڈز کے مطابق یہ فیچر رواں ہفتے سے مرحلہ وار متعارف کرایا جارہا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ تمام صارفین کو فوری طور پر اس تک رسائی حاصل نہ ہو۔ تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ جلد ہی یہ سہولت دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہوجائے گی۔

ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی خاص طور پر ان افراد اور اداروں کے لیے اہم ہے جو اپنی پروفائل کو تشہیری یا پیشہ ورانہ مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس سے پہلے پروفائل کی ترتیب تبدیل کرنے کا واحد طریقہ مواد کو حذف کرکے دوبارہ شائع کرنا تھا، جس سے دیکھنے والوں کی تعداد، پسندیدگیاں اور رسائی متاثر ہوسکتی تھی

Share On Social Media

KARACHI

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج داخل ہوگا، مختلف شہروں میں آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی

پنجاب بھر میں موسم کی صورتحال میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہے، جہاں آج سے

Read More

جی ایس ٹی 19 فیصد کرنے پر غور: سولر، الیکٹرک و ہائبرڈ گاڑیوں پر بھی ٹیکس بڑھانے کی تجویز

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے آئندہ بجٹ میں جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.