پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد میں گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ  ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار اور افسران شہید ہوگئے جب کہ پاک فوج نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب حادثے پرواز بھرنے کے دوران فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوکر گر کر تباہ ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام فوجی جوان اورعملہ شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے جب کہ حادثے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔

ترجمان کے مطابق حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی و بحالی کے کام کا آغاز کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حادثے کی وجوہات اور فنی خرابی کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، حادثے کی تکنیکی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا جب کہ شہدا کی میتوں کی منتقلی اور شناخت کا عمل جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سمیت پاک فوج کے تمام افسران اور جوانوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پوری قوم اس غم کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سیاسی قیادت نے پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہارِ کیا۔

پاکستانی قیادت نے حادثے میں شہید ہونے والے تمام اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فوجی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ قوم شہید ہونے والے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

سابق چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاک فوج کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حادثے کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہدا کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

Share On Social Media

KARACHI

پانی چوری روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم، زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

پانی چوری کے بڑھتے واقعات روکنے کیلئے خصوصی تھانہ قائم کردیا گیا۔ پانی چوری کے

Read More

کارگو طیارے کا ملبہ مل گیا، عملے کی تلاش، تحقیقات تیز، کے ٹو ایئر ویز کا آفس سیل

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے شارجہ سے کراچی آنے والے کارگو طیارے کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.