آبنائے ہرمز مکمل بند، ایران کا سخت اعلان: امریکی افواج سے جھڑپیں، خطے میں جنگ کے خطرات بڑھ گئے

ایران نے آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی اور تیل بردار جہازوں کی آمدورفت روکنے کا حکم دیدیا ہے، خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی اور امریکی حملوں کے بعد خلیج میں کشیدگی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی

امریکا کی جانب سے ایران پر تازہ فضائی حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ ایران کی اعلیٰ مشترکہ فوجی کمان نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ایرانی فوجی حکام کے مطابق پابندی کا اطلاق صرف جنگی جہازوں تک محدود نہیں بلکہ تیل بردار اور تجارتی جہاز بھی اس میں شامل ہیں۔ ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی پر آبنائے ہرمز میں 2 جہازوں کو نشانہ بھی بنایا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر فوری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب امریکی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز میں امریکی بحری افواج اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب موجود امریکی بحری جہازوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جبکہ امریکی فورسز نے بھی جوابی کارروائیاں کیں۔

ایران کے مختلف علاقوں میں بھی کشیدگی کی صورتحال برقرار ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ فارس، مغربی تہران، بندر عباس، میناب، سیرک، قشم، ہینگام، جزیرہ کیش اور بندرگاہ گرگان میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق متعدد مقامات پر فضائی دفاعی نظام کو متحرک کردیا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں متعدد اہداف کے خلاف اضافی دفاعی کارروائیاں شروع کی گئی ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حملے ایران کی ’مسلسل اور بلاجواز جارحیت‘ کے جواب میں کیے جا رہے ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایران میں فضائی دفاعی نظام اور ریڈار تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی دوران ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے مذاکراتی تجاویز پر جواب نہ ملنے پر شدید برہم تھے اور اسی مایوسی کے نتیجے میں انہوں نے نئی فوجی کارروائی کی منظوری دی۔ رپورٹ کے مطابق ایران کے ساتھ مجوزہ سمجھوتے پر کئی ہفتوں سے پس پردہ رابطے جاری تھے، تاہم ایرانی ردعمل میں تاخیر نے واشنگٹن میں بے چینی پیدا کردی تھی۔

رپورٹ میں امریکی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے واقعے نے بھی کشیدگی میں اضافہ کیا، تاہم اصل مسئلہ ایران کی جانب سے امریکی تجاویز پر طویل خاموشی تھا۔

امریکی ذرائع کے مطابق واشنگٹن کی کوشش تھی کہ دباؤ بڑھایا جائے لیکن جانی نقصان سے گریز کیا جائے تاکہ سفارتی راستہ مکمل طور پر بند نہ ہو۔

ادھر قطر سمیت علاقائی ثالث بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات بحال کرانے کی کوششوں میں مصروف رہے، تاہم پیشرفت نہ ہوسکی۔ امریکی حکام کے مطابق حملوں کے باوجود ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کا دروازہ مکمل طور پر بند نہیں ہوا، لیکن اگر تہران مزید تاخیر کرتا ہے تو اسے اس کی قیمت چکانا پڑ سکتی ہے۔

دریں اثنا ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے تہران میں آیت اللہ خمینی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم دھمکیوں یا دباؤ کے سامنے جھکنے کے لیے بھی تیار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ طویل جنگ ایران کے مفاد میں نہیں، لیکن اگر ملک پر حملہ کیا گیا تو ایران ہرگز ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی بند، شہری اذیت میں مبتلا

شدید گرمی کے موسم میں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

Read More

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے

Read More

واٹس ایپ، انسٹا اور فیس بک صارفین پیسے دینے کیلئے ہوجائیں تیار!

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنے ذیلی پلیٹ فارمز واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک صارفین سے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.