اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد امریکا نے ایران پر حملہ کر دیا

امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے واقعے کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف عسکری کارروائی شروع کر دیئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے مختلف علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کئی مقامات پر میزائل حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے مشرقی علاقوں، سیریک، قشم جزیرے اور بندرعباس کے اطراف دھماکوں نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی۔

ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم نقصانات کی مکمل تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق بندرگاہی شہر جاسک کے اطراف متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ مقامی ذرائع اور رہائشیوں نے دھماکوں کی تصدیق کی ہے تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کی نوعیت کیا تھی اور ان کے پیچھے کیا وجہ کارفرما تھی۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں جزیرہ قشم کی کسی بھی تجارتی بندرگاہ یا تجارتی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سیریک کے علاقے بامانی میں واقع پانی ذخیرہ کرنے والے دو ٹینک حملے کی زد میں آ گئے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو پینے کے پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے کے بعد متاثرہ علاقے میں پانی کی سپلائی منقطع ہو گئی جبکہ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور بحالی کے اقدامات پر کام جاری ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے تصدیق کی ہے کہ کارروائی گزشتہ روز امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنائے جانے کے ردعمل میں آج صدر ٹرمپ کی ہدایات پر کی گئی ہیں۔ امریکی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کے قریب ایران کے ریڈار اور فضائی دفاعی نظام کو ہدف بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ حملوں کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران بھی خطے میں امریکی اہداف کے خلاف میزائل اور ڈرون کارروائیاں کر رہا ہے تاہم حکام کے مطابق جنوبی علاقوں میں صورتحال اب قابو میں ہے۔

ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اپنے فوجی اثاثوں پر حملے کو نظرانداز نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کے بعد جوابی کارروائی ناگزیر تھی اور ایران کو سخت جواب دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کے قریب گشت کرنے والے امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا گیا تاہم ایران نے اس واقعے میں ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران کا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا’، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی بجٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا

Read More

صنعتی صارفین پر بھاری فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی "دو حصوں پر

Read More

TECHNOLOGY

گوگل اور اسپیس ایکس کے درمیان 30 ارب ڈالر کا تاریخی اے آئی معاہدہ

مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی مسابقت کے دوران گوگل نے ایلون مسک کی

Read More

موبائل سمز کی ملکیت ایک سال سے پہلے ختم نہیں ہوسکتی،

سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ وائرل ہوا ہے جس میں کہا گیا کہ پاکستان ٹیلی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.