واٹس ایپ نے کاروباری چیٹس کو خودکار بنانے کے لیے جدید ترین اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرا دیا

دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنے کاروباری صارفین کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے نیا ‘میٹا بزنس اے آئی ایجنٹ’ متعارف کرا دیا ہے، جو مصنوعی ذہانت کی مدد سے کسٹمر چیٹس کو زیادہ مؤثر انداز میں سنبھالنے اور صارفین کو تیز ترین مدد فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 اس شاندار اور اہم فیچر کا باقاعدہ اعلان ‘کنورسیشنز 2026’ ایونٹ میں کیا گیا، جس کے بعد اب اسے واٹس ایپ بزنس ایپ کے ذریعے دنیا بھر میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے مرحلہ وار رول آؤٹ کیا جارہا ہے۔

یہ سروس ہر سائز کے کاروبار کو خودکار جوابات کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بدولت ایک ہی وقت میں متعدد صارفین کے ساتھ گفتگو کو مینیج کرنا اور چوبیس گھنٹے کسٹمر سپورٹ کو فعال رکھنا ممکن ہو گیا ہے۔

انسانی اسسٹنٹس پر انحصار کرنے کے بجائے، یہ جدید ترین ٹیکنالوجی عام کسٹمر سوالات کے فوری جوابات دے سکتی ہے، جس سے کاروباری اداروں کو اپنے پیچیدہ مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کا موقع ملے گا۔

اس بزنس اے آئی ایجنٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے کسی بھی کمپنی کے مخصوص لہجے اور انداز کے مطابق ڈھالنے کے لیے باقاعدہ ٹریننگ دی جاسکتی ہے۔

کاروباری ادارے اس سسٹم کو زیادہ درست اور بہتر بنانے کے لیے ماضی کی چیٹس سے سیکھنے کی اجازت دے سکتے ہیں، یا پھر بالکل نئے سرے سے آغاز کر کے وقت کے ساتھ ساتھ اس کے نظام کو خودکار طور پر بہتر ہونے کے لیے چھوڑ سکتے ہیں۔

ایپ میں شامل ایک مخصوص ‘یور اے آئی ایجنٹ’ چیٹ کے ذریعے کاروباری مالکان اپنی ہدایات کو اپ ڈیٹ کرنے، جوابات کو مزید نکھارنے اور اے آئی کی کارکردگی کی نگرانی کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

 اس وقت اس سسٹم میں مختلف موڈز دستیاب ہیں جن میں مینوئیل جوابات)، اے آئی تجاویز اور مکمل خودکار نظام شامل ہیں، جبکہ کمپنیاں اس پورے عمل پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے یہ فیصلہ خود کرسکتی ہیں کہ کب اے آئی جواب دے گا اور کب کوئی انسان اس چیٹ کا کنٹرول سنبھالے گا۔

میٹا نے کسٹمر اسپورٹ کے اس نظام کو یکساں بنانے کے لیے اس فیچر کا دائرہ کار انسٹاگرام اور میسنجر تک بھی وسیع کردیا ہے، جو کہ کاروباری پیغامات میں اے آئی کو شامل کرنے اور عالمی سطح پر کسٹمرز کے ساتھ رابطوں کو آسان بنانے کی میٹا کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

پاکستان اور کینیڈا نے اہم معدنیات، قابل تجدید توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ

Read More

ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی ٹاؤن ویسٹ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر ویسٹ سے اہم ملاقات

کراچی: یوتھ اسپورٹس اور کھیلوں کے فروغ کے سلسلے میں ینگ مسلم فٹبال گراؤنڈ اورنگی

Read More

TECHNOLOGY

اینڈرائیڈ فون کے 3 سیفٹی فیچرز آپ کی جان بچا سکتے ہیں، ابھی آن کریں

آج کل موبائل فون ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ بن چکا ہے۔ فون

Read More

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اداروں کی سکیورٹی کا نظام تبدیل کررہے ہیں، ماہرین

مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس خاموشی سے کاروباری اداروں کے نظام میں سب سے زیادہ فعال

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.