گلگت بلتستان کے انتخابات عوامی امنگوں کے حقیقی عکاس ہونے چاہئیں.ملک یاسر امتیاز اعوان

سماجی و سیاسی رہنما ملک یاسر امتیاز اعوان نے گلگت بلتستان کے انتخابی عمل کے حوالے سے سامنے آنے والی تشویشناک اطلاعات اور خدشات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی اصل روح عوام کی آزادانہ رائے اور حقیقی نمائندگی میں پوشیدہ ہے، اور انتخابی عمل پر اٹھنے والے سوالات جمہوری اداروں پر عوامی اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی انجینئرنگ، پری پول مداخلت، ووٹر لسٹوں میں تبدیلی، ووٹر ٹرن آؤٹ کم کرنے کے مبینہ اقدامات اور انتخابی نتائج کی شفافیت سے متعلق خدشات نے گلگت بلتستان کے عوام میں بے چینی پیدا کر دی ہے۔ ایسے تمام معاملات کی آزادانہ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات وقت کی اہم ضرورت ہیں تاکہ عوام کے اعتماد کو بحال کیا جا سکے۔ملک یاسر امتیاز اعوان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو یہ حق حاصل ہے کہ ان کی منتخب حکومت ان کی حقیقی خواہشات، مسائل اور امنگوں کی ترجمانی کرے۔ اگر انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات موجود رہیں تو ایسی حکومت کی اخلاقی اور جمہوری حیثیت بھی سوالیہ نشان بن جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا ایک اہم اور حساس خطہ ہے جس کی آئینی اور سیاسی حیثیت خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ یہاں کے عوام کو ایک ایسا انتخابی نظام فراہم کیا جائے جو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور قابلِ اعتماد ہو تاکہ عوام کا اعتماد جمہوری عمل پر مضبوط ہو سکے۔
ملک یاسر امتیاز اعوان نے الیکشن حکام، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ انتخابی عمل کے حوالے سے سامنے آنے والے تمام اعتراضات اور شکایات کو غیر جانبدارانہ انداز میں سنا اور حل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور عوامی اعتماد کے بغیر کوئی بھی سیاسی نظام دیرپا استحکام حاصل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا.
“جمہوریت صرف نتائج کے اعلان کا نام نہیں بلکہ عوامی رائے کے احترام، شفاف انتخابی عمل اور حقیقی نمائندگی کا نام ہے۔ پاکستان کی مضبوطی اسی میں ہے کہ ہر ووٹ کا احترام کیا جائے اور ہر شہری خود کو اس نظام کا حصہ محسوس کرے۔”

Share On Social Media

KARACHI

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور

Read More

کراچی، بوہرہ برادری آج جوش و جذبے کے ساتھ عیدالاضحیٰ منا رہی ہے

شہر قائد میں بوہرہ برادری آج عیدالاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.