گلگت بلتستان انتخابات، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 9 نشستوں پر کامیاب

گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں ووٹنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

اب تک 24 میں سے 18 نشستوں کے مکمل غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے 9، آزاد امیدواروں نے 6، مسلم لیگ (ن) نے 2 اور مجلس وحدت مسلمین نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی کے 24 حلقوں میں سے اب تک 18 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے حلقہ 12، 11، 10، 9، 7، 5، 4، 1 اور 19 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کو موصولہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جی بی اے گلگت 1 کے 80 پولینگ اسٹیشنز سے موصولہ نتائج کے مطابق پی پی کے امیدوار امجد حسین 10594 ووٹ کے ساتھ کامیاب ہوئے جبکہ پی ایم ایل ن کے محمد شفیق الدین 6312 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 2 سے چند پولنگ اسٹیشن کے نتائج موصول ہوئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمن کو دیگر امیدواروں پر سبقت حاصل ہے، پیپلز پارٹی کے جمیل احمد دوسرے اور آئی پی پی کے امیدوار فتح اللہ خان تیسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ جی بی اے 3 گلگت 3 کے تمام 82 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سید سہیل عباس7877 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے آفتاب حیدر ایڈووکیٹ 7361 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

جی بی اے 4 نگر 1 میں تمام 53 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد علی اختر نے میدان مار لیا ہے انہوں نے 7654 ووٹ حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر اسلامی تحریک پاکستان کے محمد ایوب وزیری رہے جنہوں نے 6597 ووٹ حاصل کیے۔

جی بی اے 5 نگر 2 کے تمام 32 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج ایکسپریس نیوز کو موصول ہو چکے ہیں اور غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ذوالفقار علی مراد 2705 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار ریاض اکبر 2584 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ جی بی اے 6 ہنزہ میں آزاد امیدوار نیک نام کریم 6360 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جبکہ پیپلز پارٹی کے امتیاز الحق دوسرے نمبر پر رہے۔ اسکردو کے حلقوں میں پیپلز پارٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے امیدواروں نے نمایاں کارکردگی دکھائی جہاں مختلف نشستوں پر قریبی مقابلے دیکھنے میں آئے۔

موجودہ گورنر کے بیٹے کامیاب، سابق گورنر راجہ جلال ہار گئے

جی بی اے 7 اسکردو ون کے تمام 31 پولنگ اسٹیشنز میں گنتی مکمل ہوگئی اور غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا، بڑے برج الٹ گئے، گورنر گلگت بلتستان کے صاحبزادے سید توقیر مہدی کامیاب ہوگئے اور سابق گورنر راجہ جلال ہار گئے۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید توقیر مہدی 4295 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار راجہ جلال 3849 ووٹ کے ساتھ دوسرے اور ن لیگ کے امیدوار حاجی اکبر تابان 2667 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جی بی اے-3 کے حلقے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 7 ہزار 877 ووٹ لے کر جیت گئے، جی بی اے-4 نگر ون سے پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد علی اختر نے 7 ہزار 670 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور آئی ٹی پی کے امیدوار محمد ایوب 6491 ووٹ کے ساتھ ہار گئے۔

Share On Social Media

KARACHI

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.