اٹلی کے 80ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر کراچی میں شاندار تقریب کا انعقاد، وزیراعلیٰ سندھ کی شرکت

اٹلی کے قونصل جنرل کراچی فیبریزیو بیلی کی میزبانی میں پرل کانٹی نینٹل ہوٹل کراچی میں اٹلی کے 80ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سندھ کے گورنر نہال ہاشمی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ سمیت اعلیٰ سرکاری، سفارتی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل فیبریزیو بیلی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان مضبوط اور فروغ پاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور کاروباری شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں اور باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے مسلسل اقدامات جاری ہیں۔

اس موقع پر مہمانوں کو اطالوی ثقافت، صنعت، فیشن اور طرزِ زندگی کی جھلک پیش کرنے کے لیے خصوصی نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب میں فیراری، فیات ابارتھ اور ویسپا سمیت معروف اطالوی برانڈز کی نمائش کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ اطالوی فرنیچر، ملبوسات، پرفیومز، کافی اور جیلاٹو بھی پیش کیے گئے، جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔

تقریب کے اختتام پر خصوصی لکی ڈرا کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز مہمانوں نے فاتحین کے ناموں کا اعلان کیا جبکہ کامیاب شرکاء میں معروف اطالوی برانڈز کی جانب سے فراہم کردہ خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے۔یہ تقریب پاکستان اور اٹلی کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات، ثقافتی ہم آہنگی اور باہمی تعاون کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال ثابت ہوئی۔

Share On Social Media

KARACHI

صوبوں کی مخالفت پر حکومت کا اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ

صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس میں حکومت نے صوبوں کی مخالفت پر ملک

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب شارٹس کی نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری

یوٹیوب شارٹس ایک نیا زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے

Read More

ایپل کے نام پر نیا خطرناک فراڈ، ایک غلطی اور آپ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں گی

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.