بزم فکر اقبال انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کے اعزاز میں تقریب تہنیت و پذیرائی

بزم فکر اقبال انٹرنیشنل کے زیر اہتمام معروف اقبال شناس ماہر اقبالیات اور اقبال اکادمی پاکستان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی کو ستارۂ امتیاز عطا ہونے پر آن لائن تقریب تہنیت و پذیرائی منعقد ہوئی۔ ملک اور بیرون ملک سے کثیر تعداد میں محبان اقبال، شائقین اقبالیات، مقتدر اقبال شناسوں، ماہرین اقبالیات اور اہل فکر و دانش نے شرکت کی۔اس پروقار اور شاندار تقریب کی صدارت بزم فکر اقبال انٹرنیشنل کے سرپرست اعلی، بریگیڈیر ڈاکٹر وحیدالزماں طارق نے فرمائی، مہمان خصوصی صاحبِ تقریب، ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی تھے جب کہ مہمان اعزاز معروف اقبال شناس ڈاکٹر طالب حسین سیال تھے۔تقریب کی میزبانی اور نظامت کے فرائض بزم کے مرکزی صدر ڈاکٹر محمد قمراقبال اور مرکزی جنرل سیکرٹری زین نوید نے انجام دیئے۔بزم فکر اقبال سیالکوٹ کے صدر ڈاکٹر محمد عامر نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔


مقررین نے ڈاکٹر رفیقی کی اقبالیاتی اور علمی و ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین و عقیدت پیش کیا اور حکومت کی جانب سے ستارہ امتیاز عطا ہونے پر مبارک باد پیش کی۔ ڈاکٹر رفیقی کو خراج تحسین پیش کرنے والوں میں صدر محفل، بریگیڈیر ڈاکٹر وحیدالزماں طارق مہمان اعزاز ڈاکٹر طالب حسین سیال، ڈاکٹر زیب النساء سرویا (کوارڈینیٹر بزم فکر اقبال خواتین ونگ)، انجنئیر عنایت علی (صدر بزم فکر اقبال لاہور)، ڈاکٹر ساجد جاوید (صدر بزم فکر اقبال سرگودھا)، ڈاکٹر اعظم راؤ (صدر بزم فکر اقبال سندھ)، ڈاکٹر جواد احمد (صدر بزم فکر اقبال خیبر پختون خوا)، ڈاکٹر محمد اسلام صدر بزم فکر اقبال خوشاب) ڈاکٹر فارحہ جمشید (صدر بزم فکر اقبال خواتین شاخ ملتان ڈاکٹر محمد قمر اقبال (مرکزی صدر بزم فکر اقبال انٹرنیشنل) زین نوید )مرکزی جنرل سیکرٹری بزم فکر اقبال انٹرنیشنل) شامل تھے۔ مہمان خصوصی، صاحبِ تقریب ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے خطاب کرتے ہوئے اپنے اعزاز میں اس خوبصورت محفل کے انعقاد پر بزم فکر اقبال انٹرنیشنل کا شکریہ ادا کیا اور اقبال اکادمی کی اقبالیاتی سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔
بزم کے سرپرست اعلی، بریگیڈیر ڈاکٹر وحید الزماں طارق نے اپنے صدارتی خطاب میں،ترویج و تفہیم فکر اقبال اور فروغ اقبالیات کے حوالے سے ڈاکٹر رفیقی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی اقبالیاتی اور علمی و تحقیقی سرگرمیوں اور کارناموں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ستارہ امتیاز عطا ہونے پر ہدیہ تہنیت پیش کیا ۔انہوں نے اپنے صدارتی خطبے میں بزم فکر اقبال انٹرنیشنل کی اقبالیاتی گرمیوں کی فعالیت کی تعریف کی اور اس خوبصورت محفل کے انعقاد پر دلی طمانیت کا اظہار کیا۔
بزم کے مرکزی صدر،ڈاکٹر محمد قمر اقبال نے بزم فکر اقبال کے تمام عہدہ داران اور اراکین کو اقبالیات کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی اس پہلی آن لائن تقریب کے کامیاب انعقاد مبارک باد پیش کی ہے

Share On Social Media

KARACHI

اندھیرا، دھواں اور بند دروازے، سانحہ گل پلازہ کیسے پیش آیا؟ ہوشربا انکشافات

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ میں پیش آنے

Read More

گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی، قرآن پاک کے نسخے مکمل طور پر محفوظ رہے

کراچی کے تاریخی تجارتی مرکز میں واقع گل پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے میں ایک

Read More

TECHNOLOGY

یوٹیوب نے ایک کروڑ ڈالر آمدن والے 16 اے آئی چینلز ڈیلیٹ کر دیے

 یوٹیوب نے رواں سال مصنوعی ذہانت والے چینلز کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے اے آئی

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اواتار اسٹیکرز کی پرائیویسی اب آپ کے ہاتھ میں

واٹس ایپ نے صارفین کو یہ کنٹرول دے دیا ہے کہ وہ اپنے اواتار اسٹیکرز

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.