آبنائے ہرمز پر جہازوں سے ٹول ٹیکس؟ ایران کے اعلان نے عالمی منڈی کو چونکا دیا

ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں سے ٹول ٹیکس نہیں لیں گے البتہ سیکیورٹی اور دیگر خدمات کی فیس لی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ملک کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے مہر سے گفتگو میں کیا۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں دوٹوک انداز میں کہا کہ ایران آبنائے ہرمز استعمال کرنے کے بدلے کوئی راہداری فیس، ٹرانزٹ ڈیوٹی یا حقِ گزر وصول نہیں کرنا چاہتا۔

تاہم یہ بھی واضح کیا کہ ایران اور عمان مشترکہ طور پر آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے مختلف خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں بحری رہنمائی (نیویگیشن سپورٹ)، تلاش اور امدادی کارروائیاں، سمندری تحفظ و سلامتی اور ماحولیاتی آلودگی کی صورت میں صفائی کے اقدامات شامل ہیں۔ ان خدمات کے بدلے مناسب معاوضہ لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایران اور عمان کے علاقائی پانیوں کے دائرے میں واقع ہے اور بین الاقوامی سمندری قوانین کے تحت دونوں ممالک اس پر خودمختار حقوق رکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ ایران اور عمان اس آبی گزرگاہ میں جہازوں کی حفاظت، رہنمائی اور ہنگامی امداد جیسی خدمات فراہم کرتے ہیں، اس لیے ان خدمات کی قیمت وصول کرنا بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج فارس کو خلیج عمان اور بحیرہ عرب سے ملاتی ہے اور اسے دنیا کی سب سے اہم تیل بردار گزرگاہ تصور کیا جاتا ہے۔ عالمی منڈی میں فروخت ہونے والے خام تیل اور ایل این جی کا ایک بڑا حصہ اسی راستے سے گزرتا ہے۔

یہ آبی راستہ اپنے تنگ جغرافیائی محلِ وقوع کے باعث عالمی تجارت اور توانائی کی سپلائی کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اسی لیے یہاں پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی معیشت اور تیل کی قیمتوں پر فوری طور پر مرتب ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد سے ایران نے آبنائے ہرمز بند کر رکھی ہے اور دنیا میں تیل کی قلت پیدا ہوگئی جس سے قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے، مذاکرات کروانے میں تاریخی کردار ادا کیا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آگ کے

Read More

عوام دوست مویشی منڈی نادرن بائی پاس میں گہماگہمی عروج پر

عوام ددوست منڈی نادرن بائی پاس پر گہماگہمی تیز، مارشلینگ ایریا کے آغاز کا سن

Read More

TECHNOLOGY

اے آئی ٹیکنالوجی والے کھلونے بچوں کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟ نئی تحقیق

روبوٹ، اسمارٹ گڑیا اور انٹرنیٹ سے جڑے تعلیمی کھلونے، بچوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

Read More

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.