‘عوام کو ریلیف نہیں دیا گیا’، حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی بجٹ کے خلاف کھل کر سامنے آگئی

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ سے ڈائریکشن سیٹ ہوتی ہے کہ آپ کے ریونیو کو حکومت کس طریقے سے خرچ کرے گی، حکومت نے کیا تخمینے لگائے ہیں اور اس کی ترجیعات کیا ہیں، بجٹ سے ان باتوں کا اندازہ ہوتا ہے اور ملکی معیشت کو ایک رخ ملتا ہے۔

 اپنے بیان میں کہا ہے کہ مہنگی بجلی سے نجات کا واحد ذریعہ سول پینل تھا جس کو عوام سے دور کردیا گیا ہے، سولر پینل پر 18فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں، موجودہ مہنگائی میں تنخواہوں اور پنشن میں 10فیصد اضافہ بھی ناکافی ہے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہے، لوگوں کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات پر اضافی ٹیکس سے مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، کراچی موٹروے کے لیے صرف 15 ارب مختص کرکے مذاق کیا گیا، 15 ارب روپے اس منصوبے کے لیے ناکافی ہیں، یہ منصوبہ اس رقم سے مکمل نہیں ہوگا، لگتا ہے کام بھی شروع نہیں ہوگا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف حادثات میں 19افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش نے شہر کے

Read More

حکومت کا منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

حکومت نے منی لانڈرنگ اور حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ

Read More

TECHNOLOGY

آن لائن پرائیویسی کی حفاظت: والدین کو بچوں کو ‘انجانے خطرے’ کی طرح محتاط رہنے کی ہدایت

 برطانیہ کے انفارمیشن کمشنر آفس (آئی سی او) نے والدین پر زور دیا ہے کہ

Read More

کیا ایف آئی اے کی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مجرموں کو پکڑنے میں مدد دے گی؟

پاکستان کی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سب سے زیادہ مطلوبہ مجرموں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.