صنعتی صارفین پر بھاری فکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو نئی “دو حصوں پر مشتمل صنعتی ٹیرف پالیسی” پیش کی ہے، جس کے تحت قومی گرڈ سے کم بجلی استعمال کرنیوالی صنعتوں پر فکسڈ چارجز میں نمایاں اضافہ کیاجائے گا، جبکہ زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کو فی یونٹ نرخوں میں رعایت دی جائیگی۔

ذرائع کے مطابق اس پالیسی کا مقصد بجلی کے شعبے میں بڑھتے ہوئے استعداد ادائیگیوں کے بوجھ کوکم کرنااورصنعتی صارفین کو قومی گرڈ سے منسلک رکھناہے. 

حکومت کا مؤقف ہے کہ بہت سی صنعتیں اپنی منظور شدہ لوڈ صلاحیت برقرار رکھتے ہوئے کم بجلی استعمال کررہی ہیں اورسولر یادیگرمتبادل ذرائع کی طرف منتقل ہورہی ہیں،جس سے بجلی کے نظام پر مالی دباؤ بڑھ رہاہے۔

پاورڈویژن کے مطابق اگر کوئی صنعتی صارف اپنی منظور شدہ لوڈصلاحیت کا 50 فیصد یا اس سے زیادہ استعمال کرے، تو اسے بجلی کے نرخوں میں تقریباً 1 سے 2 امریکی سینٹ فی یونٹ تک رعایت مل سکتی ہے، جس سے صنعتی بجلی کی قیمت 7 سے 8 سینٹ فی یونٹ تک آسکتی ہے، زیادہ استعمال کی صورت میں نرخ 6 سینٹ فی یونٹ تک بھی گرسکتے ہیں۔

وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے حال ہی میں آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں اس تجویز پر تبادلہ خیال کیا، آئی ایم ایف نے صنعتی بجلی کی کھپت اورگرڈچھوڑنے والے صارفین کے اعداد وشمارطلب کیے ہیں، جس کے بعد ہی حتمی منظوری کافیصلہ کیاجائیگا۔

پاور ڈویژن کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ پالیسی آئندہ دو ماہ میں نافذکی جاسکتی ہے، ابتدائی مرحلے میں اس کا اطلاق صنعتی صارفین پر ہوگا، جبکہ بعد میں اسے تجارتی اورگھریلوصارفین تک بھی توسیع دی جاسکتی ہے۔

حکومت کادعویٰ ہے کہ اس پالیسی سے صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، بجلی کے نظام کا بہتر استعمال ممکن ہوگااور صنعتوں کو عالمی سطح پر مسابقتی نرخوں پر بجلی دستیاب ہوسکے گی۔

ناقدین کاکہناہے کہ بجلی کے مہنگے نرخوں کے بنیادی مسئلے کوحل کیے بغیر اضافی فکسڈچارجز صنعتوں پر مزید مالی بوجھ ڈال سکتے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

فائر فائٹر فرقان علی، جو باپ کی روایت نبھا کر گل پلازہ کی آگ بجھاتے امر ہوگئے

کراچی کے پرہجوم تجارتی مرکز گل پلازہ میں لگی آگ تو بجھ گئی، لیکن اس

Read More

کراچی میں 100 سے زائد بچوں سے بدفعلی کرنے والا ’سیریل ریپسٹ‘ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد بچوں سے جنسی زیادتی میں

Read More

TECHNOLOGY

ٹیکنالوجی کا نیا انقلاب ،دبئی میں روبوٹس اب گھر تعمیر کرینگے

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی نے تعمیراتی شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے

Read More

ایپ اسٹورز میں عریاں تصاویر بنانے والی ایپس کے چھپے ہونے کا انکشاف

مصنوعی ذہانت یا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) نے حالیہ برسوں میں کئی صنعتوں کو بدل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.