صدر ٹرمپ کو دھچکا،امریکی ایوانِ نمائندگان نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرارداد منظور کر لی

امریکی ایوانِ نمائندگان (ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز) نے ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی کو روکنے کے لیے جنگی اختیارات  سے متعلق ایک اہم قرارداد منظور کر لی ہے، جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے لیے ایک بڑا سیاسی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ قرارداد کی منظوری میں چند ریپبلکن ارکان نے بھی ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، جس کے بعد ایوان میں خوشی کا اظہار کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق قرارداد 208 کے مقابلے میں 215 ووٹوں سے منظور ہوئی۔ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے ساتھ تین ماہ سے جاری جنگ پر امریکا میں سیاسی مخالفت بڑھ رہی ہے اور صدر ٹرمپ اب تک تنازع کے فوری حل کے لیے مؤثر پیش رفت کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے دو ہفتے قبل اس قرارداد کی منظوری روکنے کی کوشش کی تھی، تاہم جنگ کے طول پکڑنے اور اس کے معاشی و سیاسی اثرات کے باعث اراکینِ کانگریس میں بے چینی میں اضافہ ہوتا گیا۔ ڈیموکریٹک رہنما حکیم جیفریز نے قرارداد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ غیر ضروری، مہنگی اور خطرناک جنگ فوری طور پر ختم ہونی چاہیے‘۔

جیفریز کے مطابق ایران کے خلاف جنگ پر اب تک امریکی ٹیکس دہندگان کے 100 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہو چکے ہیں جبکہ اس کے نتیجے میں امریکا کی عالمی پوزیشن مزید کمزور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند ریپبلکن اراکین کے تعاون سے کانگریس اس جنگ کے خاتمے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔

یہ چوتھی مرتبہ ہے کہ ایوانِ نمائندگان نے ایران جنگ کو محدود کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم پہلی بار یہ قرارداد منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس سے قبل امریکی سینیٹ بھی اسی نوعیت کی ایک قرارداد کو ابتدائی منظوری دے چکی ہے، جہاں چند ریپبلکن سینیٹرز نے اپنی جماعتی قیادت سے اختلاف کرتے ہوئے ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا تھا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا ایک اور واقعہ۔

پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کراچی کے جنرل سیکرٹری راشد احمد صدیقی کے بیٹے سے

Read More

پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکسوں میں بڑی کمی، ڈیلرز نے قیمتوں میں مزید اضافے کی پیشگوئی کردی

حکومت کی جانب سے بجٹ میں پراپرٹی سیکٹر کے لیے بڑے ریلیف پیکج اور خرید

Read More

TECHNOLOGY

گوگل نے میٹا پر جیمینائی اے آئی ماڈلز کے استعمال کی حد مقرر کردی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے میٹا کی جانب سے زیادہ کمپیوٹنگ صلاحیت طلب کیے جانے

Read More

سستے اسمارٹ گلاسز مارکیٹ میں لانے کی تیاریاں، کیا اب اسمارٹ فونز کا دور ختم ہونے والا ہے؟

میٹا پلیٹ فارمز اور ایسِلس لکسوٹیکا نے اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس سستے اسمارٹ شیشوں

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.