غیر ملکی شہریت چھپانے پر سرکاری ملازم برطرف ہو گا، نوٹیفیکیشن جاری

وفاقی حکومت نے دہری شہریت والے سرکاری افسران کے گرد شکنجہ سخت کرتے ہوئے وزیراعظم کی منظوری سے سرکاری ملازمین کے لیے غیر ملکی شہریت اور سفری دستاویزات سے متعلق نیا ضابطہ کار جاری کردیا ہے۔

یکم جون 2026ء کو اسٹبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق اب ہر سرکاری ملازم کو تقرری کے وقت اور ہر سال ڈیکلیریشن جمع کروانا ہو گا کہ وہ خود یا اس کے زیر کفالت افراد (بیوی، بچے) کسی غیرملکی شہریت کے حامل ہیں یا ان کے پاس کوئی غیر ملکی سفری دستاویز ہے۔ 

ضوابط کے مطابق اگر کوئی ملازم اپنی یا اپنے زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت کے بارے میں غلط ڈیکلریشن دیتا ہے یا اسے ظاہر نہیں کرتا ہے تو اس کی تقرری شروع ہی سے کالعدم تصور ہوگی اور اسے کسی بھی وقت ختم کیا جا سکتا ہے۔ 

نئے قوانین کے تحت کسی بھی سرکاری ملازم یا اسکے زیر کفالت افراد کیلیے غیرملکی شہریت حاصل کرنا یا غیر ملکی سفری دستاویز لینا ممنوع ہے جب تک کہ ان کی تعیناتی کرنیوالی اتھارٹی سے قبل از وقت اجازت حاصل نہ کی جائے۔

تاہم وہ ملازم جو پیدائشی یا نسبی طور پر کسی اور ملک کی شہریت رکھتے ہیں ان پر پابندی لاگو نہیں ہوگی۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کو نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 90 دنوں کے اندر اپنا اور اپنے زیر کفالت افراد کی غیر ملکی شہریت کو ظاہر کرنا ہوگا ایسا نہ کرنا یا جھوٹا اعلان کرنا مس کنڈکٹ تصور ہو گا، یہ قوانین سول سروسز ایکٹ 1973ء کے تحت نافذ کیے گئے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

اسلحہ ساتھ رکھنے کے لیے کیا کرنا ہوگا؟ اہم خبر آگئی

سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والے شہریوں کے لیے اہم فیصلہ کر

Read More

TECHNOLOGY

صحافی نے بڑے چیٹ بوٹس کو غلط معلومات دینے پر مجبور کر دیا، کیسے اور مقصد کیا تھا؟

ایک ٹیکنالوجی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے محض 20 منٹ میں مصنوعی ذہانت کے بڑے ٹولز کو غلط معلومات دینے پر مجبور

Read More

بھارت کی اے آئی سمٹ مذاق بن گئی؛ بل گیٹس سمیت کئی نامور شخصیات کا شرکت سے انکار

بھارت میں جاری پانچ روزہ ’انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ اس وقت شدید تنقید کی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.