ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ستمبر 2026 میں پیش کیے جانے کا امکان، قیمت کتنی ہوگی؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی معروف کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کے حوالے سے بڑی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے مطابق یہ نیا فلیگ شپ ہارڈ ویئر قیمت کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ دے گا۔

بلومبرگ کے نامور تجزیہ کار مارک گرومین کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اس انقلابی آئی فون کی ابتدائی قیمت 2,000 امریکی ڈالرز ہونے کا امکان ہے جو موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں لگ بھگ ایک ہزار ڈالرز مہنگا ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیوائس کو ستمبر 2026 میں آئی فون 18 پرو لائن اپ کے ساتھ مارکیٹ میں اتارا جا سکتا ہے، تاہم ہنج کے ڈیزائن کو حتمی شکل دینے میں درپیش بعض تکنیکی مسائل کے باعث اس کی لانچنگ دسمبر 2026 تک بھی مؤخر ہو سکتی ہے۔

ذرائع اور فزیکل پروٹو ٹائپس سے ملنے والی معلومات کے مطابق ایپل کا یہ پہلا فون کلیم شیل کے بجائے کتاب کی طرح کھلنے والے بک اسٹائل ڈیزائن پر مبنی ہوگا۔ بند حالت میں اس کی اسکرین کا سائز 5.5 انچ ہوگا، جبکہ اسے مکمل طور پر کھولنے پر یہ 7.8 انچ کی ایک بڑی اسکرین میں تبدیل ہو جائے گا جس کے لیے او ایل ای ڈی پینلز سام سنگ فراہم کرے گا۔

مکمل کھلنے پر اس فون کی موٹائی محض 4.5 ملی میٹر ہوگی جس کی وجہ سے اس میں فرنٹ پر ٹرو ڈیپتھ کیمرہ لگانا ممکن نہیں ہوگا، اسی لیے اس ماڈل میں روایتی فیس آئی ڈی کی جگہ پاور بٹن یا اسکرین میں ٹچ آئی ڈی یعنی فنگر پرنٹ سنسر کی واپسی کی جائے گی۔

دوسری جانب چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو اور دیگر ذرائع کے مطابق ایپل 2026 اور 2027 میں اپنی نئی ڈیوائسز کو 2 الگ الگ مراحل میں مارکیٹ میں متعارف کروائے گا۔ پہلے مرحلے میں ستمبر 2026 کے دوران آئی فون فولڈ کے ساتھ آئی فون 18 پرو اور پرو میکس پیش کیے جائیں گے، جن میں نیا اے 20 پروسیسر اور دباؤ کے احساس پر کام کرنے والا اپ گریڈڈ کیمرہ کنٹرول بٹن شامل ہوں گے۔

دوسرے مرحلے میں یعنی مارچ 2027 تک کمپنی اسٹینڈرڈ آئی فون 18 اور بجٹ فرینڈلی ماڈل آئی فون 18 ای متعارف کروائے گی، جہاں آئی فون 18 ای کی ابتدائی قیمت 599 ڈالرز تک رکھنے کے لیے اس کے بعض اجزاء اور چِپ کو ڈاؤن گریڈ کیے جانے کا امکان ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے ذریعے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کرانے کا اعلان

Read More

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

پاکستانی اے آئی اسٹارٹ اپ کی امریکی کمپنی کو کامیاب فروخت

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کے ابھرتے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کو عالمی

Read More

چین کے اے آئی ماڈلز نے عالمی مارکیٹ میں ہلچل مچا دی

چین قمری نئے سال اور اسپرنگ فیسٹیول کی آمد کے موقع پر عالمی ٹیکنالوجی مارکیٹ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.