پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گڈزٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان

پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے وفاقی حکومت کے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

ملک شہزاد اعوان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 6 فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا اور امید کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بھی کمی کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے ٹرانسپورٹرز سمیت ہر پاکستانی کو ریلیف ملتا ہے، جنگی حالات کی وجہ سے ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ میں انتہا درجے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کی وجہ سے کام کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے۔

ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ جنگی حالات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہمارا ٹرانسپورٹ کا کام بہت متاثر ہوا ہے، کام نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ٹرانسپورٹرز نے کئی ہزار گاڑیاں کھڑی کر دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گڈز ٹرانسپورٹرز کو مزید ریلیف دیا جائے گا، ہم گاڑیاں ملک کے وسیع تر مفاد میں نقصان میں چلا رہے ہیں۔

صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت سے ود ہولڈنگ ٹیکس، ٹول ٹیکس سمیت ٹریفک اور موٹروے پولیس کے ناجائز چالان میں ریلیف مانگا تھا، ہم جتنے ٹیکسز ادا کرتے ہیں حکومت اتنی سہولیات بھی ہمیں دے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سے آج ہم پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹول ٹیکس ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت موٹروے پولیس اور ٹریفک پولیس کے ناجائز چالان میں ریلیف دیا جائے۔

ملک شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ عوام کی روز مرہ کی اشیا کی قیمتوں میں کمی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور قیمتیں برقرار رکھنے سے ہوگی۔

Share On Social Media

KARACHI

عوام دوست منڈی ناردرن بائی پاس میں جانوروں کی آمد

کشمور ،گھوٹکی، نوشہروفیروز، اور رحیم یار خان سے مزید جانور مویشی منڈی پہنچ گئے مختلف

Read More

حکومت کا پیک آورز کے دوران 2 کمپنیوں کیلیے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

وزارت توانائی نے بجلی کے زیادہ طلب والے وقت میں جیسکو اور کے الیکٹرک کیلیے روزانہ

Read More

TECHNOLOGY

پی ٹی اے نے جعلی کالز و ایس ایم ایس کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے سائبر فراڈ

Read More

پی ٹی اے ٹیکس میں بڑی کمی کا امکان، موبائل فون کتنے سستے ہوں گے؟

پاکستان میں موبائل فونز پر عائد ’پی ٹی اے ٹیکس‘ جو بنیادی طور پر فیڈرل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.