ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات عائد کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے نکاح کرلیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی سے متعلق زیر گردش خبروں کے دوران ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

اداکارہ کے قریبی ساتھی حمزہ حبیب نے تصدیق کی ہے کہ دونوں کا نکاح 2 روز قبل ہو چکا ہے اور اب وہ صرف منگیتر نہیں بلکہ قانونی طور پر میاں بیوی ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے کہاکہ ’الحمدللہ ہمارا نکاح ہو گیا ہے، مومنہ اقبال اب میری قانونی بیوی ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے تحفظ اور عزت کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ حبیب کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں یکم جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ان کے خلاف جھنگ پولیس کی جانب سے ایک مقدمہ درج ہے، جس میں ثاقب چڈھر نامی شخص کو مبینہ طور پر دھمکیاں دینے کا الزام شامل ہے۔

عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ حبیب نے اس مقدمے کو سیاسی اور بے بنیاد قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی گئی جبکہ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ثاقب چڈھر نے مومنہ اقبال سے علیحدگی کے بدلے انہیں مالی فائدے کی پیشکش کی تھی۔

حمزہ حبیب نے جذباتی انداز میں کہاکہ ’مومنہ میری عزت ہے، میری بیوی ہے اور میری شیرنی ہے۔‘

ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے نئی جوڑی کے لیے نیک خواہشات اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد این سی سی آئی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

میر رضا قتل کیس میں اہم پیشرفت، مقتول کو قرض دینے والے 10 افراد کی فہرست تیار

کراچی میں قتل ہونے والے نوجوان میررضا کے قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش

Read More

کراچی، جشن آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد، ایس ایس پی ویسٹ کی شرکت

شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ویسٹ تھانہ منگھوپیر میں جشنِ آزادی اور شہدائے پولیس کے اعزاز

Read More

TECHNOLOGY

میٹا نے 7 لاکھ فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ وجہ بتائے بغیر ڈیلیٹ کردیے

سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد

Read More

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گزشتہ روز 14 اگست کے موقع پر پاکستان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.