برطانوی بادشاہ چارلس کی گرتی صحت، تخت سے دستبرداری کی قیاس آرائیاں زور پکڑگئیں

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کی صحت سے متعلق بڑھتی تشویش کے باعث ان کی ممکنہ تخت برداری سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑتی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب ولی عہد ولیم کے حالیہ فیصلوں کو مستقبل کی قیادت کی تیاری سے جوڑا جا رہا ہے

شاہ چارلس کے کینسر کے علاج اور محدود عوامی مصروفیات کے باعث شاہی مبصرین میں یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ آیا بادشاہ مستقبل قریب میں تخت سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتے ہیں۔

برطانوی وکیل اور نشریاتی تجزیہ کار اینڈریو ایبورن نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کئی وجوہات موجود ہیں جن کی بنا پر شاہ چارلس اس امکان پر غور کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بادشاہ اگرچہ اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں تاہم صحت کے مسائل کے باعث یہ صورتحال ان کے لیے خاصی تھکا دینے والی ہے اور شاہی حلقوں میں اس حوالے سے مختلف منصوبہ بندی زیر غور رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگرچہ شاہی محل کی جانب سے کنگ چارلس کی صحت سے متعلق مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اس سال کے آغاز میں یہ بتایا گیا تھا کہ ان کے کیموتھراپی سیشنز کی تعداد میں کمی کی گئی ہے جسے مثبت پیش رفت قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب پرنس ولیم کی جانب سے اپنی ڈچی آف کارنوال جائیداد کے ایک بڑے حصے کو فروخت کرکے تقریباً 500 ملین پاؤنڈ عوامی فلاحی منصوبوں میں لگانے کے فیصلے کو شاہی مستقبل کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

شاہی امور کی ماہر جینی بانڈ کے مطابق یہ اقدام اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ پرنس ولیم روایتی بادشاہت کے بجائے عملی تبدیلیوں پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ولیم رہائش اور ماحولیات کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات چاہتے ہیں اور مستقبل میں بادشاہ بننے کے بعد مزید نمایاں اصلاحات متعارف کرا سکتے ہیں۔

ادھر بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ کنگ چارلس کی صحت اور شاہی خاندان کو درپیش دیگر تنازعات کے تناظر میں عوامی حلقوں میں یہ آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں کہ اقتدار کی منتقلی کا عمل جلد شروع ہونا چاہیے تاکہ پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ شاہی ذمہ داریاں سنبھال سکیں۔

Share On Social Media

KARACHI

TECHNOLOGY

موبائل فون مرمت کے لیے دینے سے پہلے یہ احتیاط یقینی بنائیں

موبائل فون دکان یا سروس سینٹر پرمرمت کے لیے دیتے وقت آپ کی پرائیویسی اور

Read More

اے آئی پاور روبوٹس کیا کیا کام کرسکتے ہیں؟ حیرت انگیز رپورٹ

اے آئی پاور روبوٹس زمینی اور فضائی سفر کے طریقوں کو بدل سکتے ہیں، یہ

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.