روسی ہیکرز کے ہاتھوں سیکڑوں اکاؤنٹس ہیک، گمراہ کن خبروں کی تشہیر

ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روسی ہیکرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم بلیو اسکائی پر سینکڑوں آن لائن اکاؤنٹس ہیک کر کے انہیں جعلی خبروں کی تشہیر کے لیے استعمال کیا ہے۔ ان پوسٹس کا مقصد یوکرین کے حق میں عوامی حمایت کو کمزور کرنا تھا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق اپریل سے اب تک ایسی تقریباً دو ہزار پوسٹس ہٹائی جا چکی ہیں، جو مختلف وقفوں سے سامنے آ رہی تھیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل روسی ہیکرز کی جانب سے آن لائن گمراہ کن معلومات پھیلانے کی مہم میں ایک نئے اور زیادہ جارحانہ مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔

کلیمسن یونیورسٹی کے میڈیا فارنزکس ہب کے ڈائریکٹر ڈیرن لنول نے اخبار کو بتایا کہ روسی ہیکرز اب بھی نئے طریقے آزما رہے ہیں۔ ان کے مطابق پہلے وہ فرضی اکاؤنٹس اور من گھڑت مواد پر انحصار کرتے تھے، مگر اب ان کی حکمتِ عملی مزید تبدیل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

محققین اور انٹرنیٹ پر نگرانی کرنے والے گروپ ’ڈی ٹیم‘ نے ان پوسٹس کا تعلق ماسکو میں قائم کمپنی سوشل ڈیزائن ایجنسی سے جوڑا ہے جس پر آن لائن پروپیگنڈا اور غلط معلومات پھیلانے کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ؛ گورنر کا جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے چیف جسٹس

Read More

TECHNOLOGY

پابندی شدہ مواد تک رسائی کے لیے امریکا کا نیا ’وی پی این‘ منصوبہ

امریکی محکمہ خارجہ ایک نئے آن لائن پورٹل پر کام کر رہا ہے جس کے

Read More

چاند پر قبضے کی دوڑ، چین کی ڈیڈ لائن کے بعد خلائی مقابلہ مزید تیز

اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک اور ارب پتی کاروباری شخصیت جیف بیزوس کے درمیان

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.