اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ: ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بینک کھولنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹیکس گزاروں  کی سہولت کے لیے رواں ہفتے کے آخر میں، یعنی ہفتہ اور اتوار کے روز ملک بھر میں مخصوص کمرشل بینکوں کی برانچز کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) بروقت وصولی کو یقینی بنایا جا سکے

اسٹیٹ بینک کے ایکسٹرنل کمیونیکیشنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر کیا گیا ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام کمرشل بینکوں کی وہ برانچز جو عام طور پر ہفتے کے دن کھلتی ہیں (بشمول نیشنل بینک آف پاکستان کی وہ برانچز جو کسٹمز کلیکشن کا کام کرتی ہیں)، ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی 2026 کو صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو یہ ہدایت بھی جاری کی ہے کہ وہ اتوار 24 مئی 2026 کو این آئی ایف ٹی  کے ذریعے سرکاری لین دین کی ’اسپیشل کلیئرنگ‘ مکمل ہونے تک اپنی متعلقہ برانچز کو کھلا رکھیں۔

 ٹیکس دہندگان کے لیے آن لائن ادائیگی کے تمام ذرائع جیسے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی بلا تعطل دستیابی کو بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ آن لائن ٹیکس جمع کروانے میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: فیملی پر تشدد، ایس ایس پی کورنگی اور دیگر پولیس افسران غفلت کے مرتکب قرار

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بااثر خاتون اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے بہن

Read More

کراچی: ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار، متاثرہ کا بیان ریکارڈ

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ساحل کے قریب نوجوان پر مبینہ تشدد کے

Read More

TECHNOLOGY

ٹائپنگ کی چھٹی، گوگل کے جی میل ، ڈاکومینٹس اور کیپ کے لیے نئے لائیو اے آئی وائس فیچرز متعارف

گوگل نے جی میل، ڈاکومینٹس (ڈاکس) اور کیپ میں جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی

Read More

گوگل سرچ لائیو کا نیا ڈیزائن: آئیکنز کی تبدیلیاں اور منفرد اینیمیشن متعارف

گوگل اپنے ’سرچ لائیو‘ فیچر کے ویژول ڈیزائن میں ایک بار پھر دلچسپ تبدیلیاں کر

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.