یوٹیوب میں اے آئی سرچ فیچر متعارف

 گوگل نے اپنی مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی کو مزید وسعت دیتے ہوئے یوٹیوب کے لیے ایک نیا اے آئی سرچ فیچر ’’Ask YouTube‘‘ متعارف کرا دیا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین کسی بھی موضوع پر پیچیدہ سوالات تحریر کرسکیں گے، جس کے جواب میں یوٹیوب نہ صرف متعلقہ ویڈیوز تجویز کرے گا بلکہ ٹیکسٹ سمری اور اضافی معلومات بھی فراہم کرے گا، اس کے ساتھ صارفین فالو اپ سوالات بھی پوچھ سکیں گے، بالکل ایسے جیسے کسی اے آئی چیٹ بوٹ سے گفتگو کی جاتی ہے۔

اس فیچر کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ صارف کو پوری ویڈیو دیکھنے کے بجائے براہِ راست اُس مخصوص حصے تک لے جائے گا جہاں مطلوبہ معلومات موجود ہوں گی، مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کسی ٹریول وی لاگ میں کسی خاص مقام یا مفید ٹِپ کے بارے میں جاننا چاہے تو اے آئی اُسے سیدھا اسی حصے تک پہنچا دے گا۔

گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے سالانہ ڈیولپر کانفرنس کے دوران اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’Ask YouTube‘‘ معلومات حاصل کرنے کے انداز کو مزید آسان اور مؤثر بنائے گا، گوگل مسلسل اپنی مختلف سروسز میں اے آئی ٹیکنالوجی شامل کر رہا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ سمارٹ اور جدید تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

فی الحال یہ فیچر امریکا میں یوٹیوب پریمیئم استعمال کرنے والے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، تاہم کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ جلد اسے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق صارفین کو یہ فیچر اپنے اکاؤنٹ سیٹنگز میں جا کر فعال کرنا ہوگا، جس کے بعد سرچ بار میں ’’Ask YouTube‘‘ کا نیا بٹن ظاہر ہوگا، یہاں صارفین کو مختلف سوالات کی تجاویز بھی دی جائیں گی جبکہ وہ اپنی مرضی کا سوال بھی تحریر کرسکیں گے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ نیا فیچر یوٹیوب سرچ کے روایتی انداز کو نمایاں طور پر تبدیل کرسکتا ہے کیونکہ اب صارفین کو مطلوبہ معلومات کے لیے طویل ویڈیوز دیکھنے کے بجائے اے آئی کی مدد سے فوری اور درست معلومات تک رسائی حاصل ہو سکے گی۔

Share On Social Media

KARACHI

سانحہ گل پلازہ میں کے ایم سی کی کوئی غفلت نہیں، میونسپل کمشنر

کراچی(کورٹ رپورٹر) سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن میں میونسپل کمشنر کے ایم سی نے ذمہ

Read More

بھارت نے چھیڑا تو انجام دیکھ لیا، مودی آج تک منہ چھپاتا پھر رہا ہے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نمائش چورنگی پر نجی این جی او کی جانب

Read More

TECHNOLOGY

انسان 50 سال تک چاند پر دوبارہ کیوں نہ جا سکا؟

چاند پر انسانی قدم پڑے اب نصف صدی سے زیادہ کا عرصہ بیت چکا ہے۔

Read More

ٹیسٹ کے لیے خون نکالنے سے نجات: جِلد کی سانسیں بتائیں گی نتیجہ

نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے محققین نے ایک ایسی ویئرنگ ڈیوائس تیار کی ہے جو انسانی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.