گوگل نے اپنے نئے ایپ آئیکونز متعارف کرا دیے

ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے نئے، ری ڈیزائن کیے گئے اور کچھ حد تک منفرد نظر آنے والے ایپ آئیکونز تمام صارفین کے لیے متعارف کرانے شروع کر دیے ہیں۔ یہ نئے آئیکونز گزشتہ ماہ پہلی بار سامنے آئے تھے اور تب سے ان پر سوشل میڈیا پر خوب بحث جاری ہے۔

نئے ڈیزائن میں گوگل نے اپنی پرانی روایت توڑ دی ہے۔ اب ہر ایپ آئیکون میں لازمی طور پر گوگل کے چاروں مشہور رنگ استعمال نہیں کیے جا رہے۔ کئی نئے آئیکونز میں کم رنگ، زیادہ گریڈیئنٹس اور پہلے سے زیادہ شوخ اور وائبرنٹ انداز اپنایا گیا ہے۔

صارفین کی رائے ان نئے آئیکونز پر منقسم نظر آ رہی ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ تبدیلی پسند نہیں آئی، جبکہ کئی صارفین خوش ہیں کہ گوگل اب پرانے ڈیزائن سے نکل کر جدید اسٹائل کو اپنا رہا ہے۔

گوگل کی جانب سے اپ ڈیٹ کا عمل جاری ہے اور اس کے مکمل اجرا میں ممکنہ طور پر وقت لگ سکتا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 تا 50 فیصد کمی

 کراچی بندرگاہ ٹرمینلز پر سٹوریج چارجز میں 25 سے 50 فیصد تک کمی کا اعلان

Read More

سولر صارفین کے لیے فیس اور لائسنس شرط ختم کرنے کا معاملہ، نیپرا سے نظرثانی کی درخواست

وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) نے سولر صارفین کے لیے فیس کے خاتمے اور 25 کلوواٹ

Read More

TECHNOLOGY

لیپ ٹاپ کی عمر بڑھانے کے 10 سمارٹ طریقے

ایک ایسے وقت میں جب لپ ٹاپ کام سے لے کر تفریح تک ہماری ڈیجیٹل

Read More

ایپل کا بڑا فیصلہ، آئی فون 18 مرحلہ وار لانچ ہوگا

ایپل اپنے آنے والے اسمارٹ فون ‘آئی فون 18’ کی لانچنگ کو 2 مختلف مراحل

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.