پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام

پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے موقعے پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی قیادت اور عوام، بالخصوص صدر شی جن پنگ، کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ پچھتر برسوں کے دوران پاک چین تعلقات پائیدار دوستی، باہمی اعتماد، اسٹریٹجک تعاون اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے غیر متزلزل حمایت کی شاندار مثال بن چکے ہیں۔ بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی حالات کے باوجود دونوں ممالک نے ہمیشہ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاک چین اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری مسلسل مضبوط ہو رہی ہے جو خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے ایک اہم ستون ہے۔ پاکستانی عوام اس مثالی دوستی پر فخر کرتے ہیں جس کی آبیاری دونوں ممالک کی قیادت اور عوام نے مشترکہ طور پر کی ہے

انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی بصیرت انگیز قیادت میں چین نے جدیدیت، جدت، غربت کے خاتمے اور قومی ترقی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ پاکستان چین کے عالمی اقدامات جیسے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو، گلوبل سویلائزیشن انیشیٹو اور گلوبل گورننس انیشیٹو کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو عالمی امن، پائیدار ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر نے کہا کہ پاکستان ان اقدامات کو علاقائی ہم آہنگی، مشترکہ خوشحالی اور کثیر الجہتی تعاون کے وژن کے عین مطابق سمجھتا ہے۔ انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت کو بھی سراہا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ’ون چائنا‘ اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چین کے بنیادی مفادات سے متعلق تمام امور پر اس کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے گلوبل ساوتھ کے لیے چین کی قیادت اور مغربی ایشیا میں تنازعات کے حل کے لیے اس کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔

انہوں نے اپنے حالیہ دوروں کے دوران چین کی جانب سے دی گئی پرتپاک اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی آہنی دوستی نے تعلقات کو ایک منفرد پہچان دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان دوروں سے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، سرمایہ کاری بڑھانے اور توانائی، زراعت، ٹیکنالوجی، ماحول دوست توانائی، سیاحت اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں نئی راہیں کھولنے کے عزم کو تقویت ملی ہے۔

صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک اپنی تاریخی دوستی کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اسے خصوصاً چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے کے ذریعے نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔

انہوں نے چین کی ترقی، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، بلوچ کالونی پل کے قریب رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 100 افراد بحفاظت نکال لیے گئے

شہر قائد کے علاقے بلوچ کالونی پل کے قریب واقع ایک رہائشی عمارت میں اچانک

Read More

سپریم کورٹ کی ہدایات پر صارم برنی ویلفیئر ٹرسٹ سے 1 ارب کی عمارت واگزار

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایف آئی اے اور متروکہ وقف املاک بورڈ

Read More

TECHNOLOGY

ایپل نے سستا ترین آئی فون ’17 ای‘ متعارف کرا دیا، قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟

ٹیکنالوجی کی دنیا کی مشہور کمپنی ’ایپل‘ نے پیر کے روز اپنے نئے اور سستے

Read More

جنگی نوعیت کی اے آئی ویڈیوز پر ایکس کی سخت پابندی، آمدنی شیئرنگ پروگرام معطل کرنے کا اعلان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اعلان کیا ہے کہ مسلح تنازعات سے متعلق مصنوعی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.