جنوبی سوڈان میں پاکستانی امن دستے سیلاب سے لاکھوں جانیں بچانے میں مصروف

جنوبی سوڈان کے شہر بینتیو میں شدید سیلابی خطرات کے باوجود قریباً 3 لاکھ افراد کی زندگیوں کو محفوظ رکھنے میں پاکستانی اور منگولین امن دستے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے امن مشن کے تحت تعینات یہ اہلکار مٹی کے حفاظتی بندوں کی نگرانی اور مضبوطی میں دن رات مصروف ہیں تاکہ دریائے نیل کے بڑھتے پانی کو آبادیوں میں داخل ہونے سے روکا جا سکے۔

انگریزی خبریں

بینتیو میں دنیا کا سب سے بڑا اندرونِ ملک بے گھر افراد کا کیمپ قائم ہے، جہاں ہزاروں خاندان پناہ لیے ہوئے ہیں۔ حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث جنوبی سوڈان شدید سیلابوں کی زد میں رہا ہے، جس سے کئی بستیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب چکی ہیں۔

ہر ہفتے منگولیا کے امن دستوں کی قیادت میں کشتیاں سیلابی پانیوں میں گشت کرتی ہیں، جبکہ پاکستانی انجینئر پانی کی سطح، پشتوں کی مضبوطی اور ممکنہ شگافوں کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ کسی بھی خطرے کا بروقت پتا چلایا جا سکے۔

منگولین فوجی کمانڈر کرنل اردینے نوروو کے مطابق شہریوں کے تحفظ اور امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنا ان کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ پاکستانی انجینئرنگ دستے کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل عثمان نے کہا کہ مسلسل نگرانی اور پیشگی اقدامات سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے ناگزیر ہیں۔

پاکستانی انجینئرنگ کور مٹی کے حفاظتی پشتوں، رسد کے راستوں اور ہوائی پٹی کی حفاظت یقینی بنا رہی ہے تاکہ انسانی امداد متاثر نہ ہو۔ حکام کے مطابق معمولی سا شگاف بھی چند گھنٹوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بن سکتا ہے، اسی لیے نگرانی کا عمل مسلسل جاری رکھا جاتا ہے۔

مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ نیلے ہیلمٹ پہننے والے یہ امن دستے ان کے لیے تحفظ اور امید کی علامت ہیں، کیونکہ انہی کوششوں کے باعث لاکھوں افراد سیلابی تباہی سے محفوظ ہیں۔

Share On Social Media

KARACHI

ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی

کراچی کے ناردرن بائی پاس پر قائم ’عوام دوست مویشی منڈی‘ کو ایک ماہ مکمل

Read More

کراچی پورٹ پر تجارتی سرگرمیوں میں تیزی، وزیر بحری امور کا اظہار اطمینان

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی پورٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا

Read More

TECHNOLOGY

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی من مانی، چیٹ بوٹس کے ہدایات سے انحراف کے سینکڑوں واقعات

حالیہ تحقیق میں مصنوعی ذہانت کے نظام میں بڑھتی ہوئی کمزوریوں کا انکشاف ہوا ہے

Read More

بجلی بلوں کی آڑ میں نیا فراڈ ؛ حکام نے عوام کو خبردار کردیا

ملک میں بجلی بلوں کے نام پر ایک نیا فراڈ پھیل رہا ہے، اس حوالے

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.