کراچی میں ایک اور منشیات سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، خاتون سمیت 3 افراد گرفتار

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث ایک مبینہ نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوزیہ بلوچ، اس کی بہن اور ایک اور ساتھی کو گرفتار کرلیا۔ تفتیش کے دوران پشاور سے کراچی تک منشیات سپلائی کرنے والے گروہ اور کئی اہم کرداروں کے نام بھی سامنے آئے ہیں۔

پیر کے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے آئس اور ہیروئن کی سپلائی میں ملوث فوزیہ بلوچ کو اس کے 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان میں مولابخش اور سکینہ بھی شامل ہیں جب کہ گرفتار ملزمہ سکینہ فوزیہ بلوچ کی حقیقی بہن نکلی۔

تفتیشن کے دوران انکشاف ہوا کہ آئس اور ہیروئن پشاور سے اسلام آباد منتقل کی جاتی تھی، جہاں سے مختلف ذرائع کے ذریعے کراچی سپلائی کی جاتی تھی۔

فوزیہ بلوچ نے دورانِ تفتیش شعیب بلوچ، انیس اور جاوید نامی افراد کو نیٹ ورک کے مرکزی کردار قرار دیا جب کہ پشاور سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کے کراچی میں منشیات سپلائی میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ایک سرکاری ادارے میں تعینات شکور نامی شخص کا کردار بھی سامنے آیا ہے۔ فوزیہ بلوچ نے بیان میں دعویٰ کیا کہ عبدالشکور نامی شخص پشاور سے آئس اور ہیروئن فراہم کرتا تھا۔ حکام کے مطابق اعلیٰ کوالٹی کی آئس دو لاکھ روپے فی کلو تک فروخت کی جاتی تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ نیٹ ورک کے دیگر افراد اور سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے جب کہ گرفتار ملزمہ فوزیہ بلوچ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share On Social Media

KARACHI

کامران ٹیسوری کی بطور گورنر بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے شخص پر پرچہ کٹ گیا

سابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی بحالی اور ملاقات کیلیے خطرناک انداز سے احتجاج

Read More

پی ٹی آئی کا پٹرول قیمت، مہنگائی کیخلاف احتجاج،کئی کارکن گرفتار

پولیس کی شیلنگ، کارکنان کا پتھراؤ، پریس کلب جانیوالے راستے کنٹینرز لگا کر سیل پولیس

Read More

TECHNOLOGY

آپ جس سم کے بغیر موبائل ادھورا سمجھتے ہیں، اس کا اصل نام کیا ہے؟ حیرت انگیز حقیقت

آج کے ڈیجیٹل دور میں موبائل فون ہماری زندگی کا لازمی حصہ بن چکا ہے

Read More

یورپی ممالک میں سرکاری سطح پر واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی کی تیاری، وجہ کیا ہے؟

یورپ میں سرکاری حکام کے لیے واٹس ایپ کے استعمال کو محدود یا مرحلہ وار

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.