دنیا بھر میں ایک ارب 10 کروڑ سے زائد افراد کچی بستیوں میں زندگی گزار رہے ہیں، عالمی شہری فورم

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں اقوام متحدہ کے 13ویں عالمی شہری فورم کے دوران دنیا بھر سے آئے ہوئے وزرا، میئرز، ماہرین تعمیرات اور شہری منصوبہ ساز محفوظ، پائیدار اور کم لاگت رہائش کے عالمی چیلنج پر غور کر رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی بستیاں ’یو این ہیبیٹٹ‘ اور آذربائیجان کی حکومت کے اشتراک سے ہونے والے اس فورم میں ایسے رہائشی بحران پر بات چیت جاری ہے جو دنیا بھر میں قریباً 2.8 ارب افراد کو متاثر کر رہا ہے۔

فورم میں بتایا گیا کہ گزشتہ برسوں میں کئی ممالک نے قومی شہری پالیسیاں اور کم لاگت رہائشی منصوبے متعارف کرائے، تاہم ’یو این ہیبیٹٹ‘ کے مطابق یہ اقدامات اب بھی ناکافی ہیں کیونکہ دنیا بھر میں ایک ارب 10 کروڑ سے زائد افراد کچی آبادیوں اور غیر رسمی بستیوں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

افتتاحی اجلاسوں میں سستی رہائش، کچی آبادیوں کی بہتری، کمزور طبقات کے تحفظ اور جنگ سے متاثرہ شہروں کی بحالی جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔ شام کے شہر حمص کے میئر بشار السباعی نے کہا کہ جنگ کے بعد لاکھوں افراد کی واپسی کے باوجود تباہ شدہ انفراسٹرکچر، بجلی کی قلت اور صفائی کے مسائل بدستور سنگین ہیں اور شہر کو فوری مالی امداد درکار ہے۔

فورم میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بھی نمایاں موضوع رہے۔ ماہرین کے مطابق غیر محفوظ رہائشی علاقوں میں رہنے والے لوگ سیلاب، شدید گرمی اور دیگر موسمی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، جبکہ تعمیراتی شعبہ دنیا میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے بڑے ذرائع میں شامل ہے۔

باکو میں فورم کے پہلے روز ہونے والی شدید بارش نے بھی موسمیاتی تبدیلی کے خطرات کو اجاگر کیا، جہاں شہری انتظامیہ کو سڑکوں سے پانی نکالنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا پڑے۔

امریکی ماہر تعمیرات لانس جے براؤن نے کہا کہ اگر امریکا جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی لاکھوں افراد بے گھر ہوں تو یہ واضح عالمی بحران ہے۔ ان کے مطابق نیویارک سمیت بڑے شہروں میں کم آمدنی والے طبقے کے لیے رہائش کا حصول تیزی سے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شرکا نے امید ظاہر کی کہ باکو فورم میں ہونے والی گفتگو اور تجاویز دنیا کو رہائش، شہری منصوبہ بندی اور موسمیاتی تحفظ کے مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمت عملی فراہم کریں گی۔

Share On Social Media

KARACHI

جامعہ اردو کو بیل آؤٹ پیکج دیا جائیگا،وفاقی وزیرتعلیم

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

Read More

ایف پی سی سی آئی کا ترکیہ میں اسلامک چیمبر کے بورڈ اجلاس میں پاکستان کے قائدانہ کردار کا اعادہ

کراچی: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے

Read More

TECHNOLOGY

واٹس ایپ پر آن لائن صارفین کی شناخت آسان، ’گرین ڈاٹ‘ فیچر کی آزمائش شروع

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول پیغام رسانی ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے آن

Read More

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

گوگل میپس، جو اب تک دنیا بھر میں راستوں کی رہنمائی اور منزل تک رسائی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.