کوکین کوئین پنکی کی جان کو خطرہ، پولیس اسٹیشن کے اطراف اسنائپرز تعینات

کراچی میں منشیات کیس میں گرفتار مبینہ کوکین کوئین انمول عرف پنکی کی سیکیورٹی غیر معمولی طور پر سخت کردی گئی، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی جان کو خطرات لاحق ہونے کے خدشات کے پیشِ نظر بغدادی پولیس اسٹیشن کو حساس قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ پنکی کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت بغدادی تھانے اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی انتظامات کی نگرانی ایس پی سطح کے افسر کے سپرد کی گئی ہے جبکہ 2 ایس ڈی پی اوز، 3 ایس ایچ اوز اور 40 سے زائد پولیس اہلکار حفاظتی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاک اپ کے اطراف موجود عمارتوں اور چھتوں پر اسنائپرز بھی تعینات کردیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے یا ناخوشگوار واقعے سے فوری طور پر نمٹا جاسکے۔ اس کے علاوہ فوری رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بغدادی پولیس اسٹیشن جانے والے تمام راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ ملزمہ تک صرف مجاز افراد کو رسائی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس و لیڈی اسٹاف کی بھاری نفری دو شفٹوں میں سیکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دے گی اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری رپورٹنگ کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

سیکیورٹی پلان کے تحت ایس پی لیاری ملزمہ کی عدالت منتقلی کے آپریشن کی نگرانی کریں گے جبکہ ایس ڈی پی او بغدادی کو سیکیورٹی آپریشن کی کمانڈ سونپ دی گئی ہے۔

ایس ایچ او بغدادی، رسالہ اور گارڈن کو گراؤنڈ انچارج مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بیک اپ جنریٹر ہر وقت فعال رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملزمہ پنکی کو فراہم کیے جانے والے کھانے کی بھی مکمل چیکنگ کی جائے گی، جبکہ عدالت میں پیشی کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو ملزمہ کو عدالت لے جانے اور واپس منتقل کرنے کی ذمہ داری انجام دے گا۔

Share On Social Media

KARACHI

کراچی، پولیس چیف نے پنکی کیس کی تفتیش کے لیے تحقیقاتی ٹیم بنا دی

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پنکی کیس کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ

Read More

TECHNOLOGY

آپ اکیلے کمرے میں بھی محفوظ نہیں: صارفین کی جاسوسی کرنے پر نیٹ فلکس کے خلاف مقدمہ

امریکا کی ریاست ٹیکساس نے مشہور فلمی اسٹریمنگ سروس ”نیٹ فلکس“ کے خلاف ایک بڑا

Read More

دنیا کے ڈیجیٹل نظام خطرے میں، اے آئی سے ہونے والے سائبر حملے بے قابو، گوگل کی وارننگ

گوگل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی سائبر ہیکنگ تیزی

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.