الفطیم ورکر کیمپ دبئی میں نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے زیرِ اہتمام پاکستانی کمیونٹی اور محنت کشوں کے اعزاز میں شاندار تقریب

دبئی, دبئی کے الفطیم ورکر کیمپ میں نیشنل بینک آف پاکستان اور الانصاری ایکسچینج کے اشتراک سے پاکستانی کمیونٹی اور محنت کشوں کے اعزاز میں ایک شاندار، رنگا رنگ اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں دبئی پولیس کے اعلیٰ عہدیداران نے خصوصی شرکت کر کے تقریب کی رونق میں اضافہ کیا۔ اس تقریب کا مقصد پاکستانی کمیونٹی، خصوصاً محنت کش طبقے کو تفریح، حوصلہ افزائی اور ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا جہاں وہ اپنی ثقافت، روایات اور قومی جذبے کا اظہار کر سکیں۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سماجی شخصیات، کاروباری نمائندگان اور محنت کشوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکا نے ملی نغموں اور ثقافتی پروگرامز سے بھرپور لطف اٹھایا جبکہ پاکستانی اور اماراتی پرچم لہرا کر متحدہ عرب امارات کے عوام، حکومت اور حکمرانوں کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ تقریب کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستی، بھائی چارے اور باہمی تعاون کے مضبوط تعلقات کو اجاگر کیا گیا۔


اس موقع پر دبئی پولیس کے نمائندوں نے پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار اور یو اے ای کی ترقی میں ان کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی کی ممتاز شخصیات میں معروف قانون دان مخدوم رئیس قریشی اور نیشنل بینک امارات کے مارکیٹنگ ہیڈ راشد السلام شامل تھے، جنہوں نے اپنے خطاب میں پاکستانیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور دوستانہ ماحول پر اماراتی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی نہ صرف معاشی میدان میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کا عملی مظہر بھی ہے۔ انہوں نے اماراتی حکمرانوں کے پاکستانیوں کے لیے جذبہ خیر سگالی، رواداری اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ یو اے ای پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر بن چکا ہے۔تقریب کے دوران معروف فنکاروں نے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور حاضرین کو محظوظ کیا۔ موسیقی، ملی نغموں اور تفریحی سرگرمیوں نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا جبکہ شرکا کے لیے مختلف مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر خوش نصیب شرکا میں قیمتی انعامات تقسیم کیے گئے، جس سے حاضرین کے جوش و خروش میں مزید اضافہ ہوا۔تقریب کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد نہ صرف کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا ذریعہ بنتا ہے بلکہ محنت کش طبقے کی حوصلہ افزائی اور ان کے لیے مثبت تفریح کے مواقع بھی فراہم کرتا ہے۔ شرکا نے اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر نیشنل بینک آف پاکستان، الانصاری ایکسچینج اور منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا

Share On Social Media

KARACHI

کراچی: کلفٹن کے شاپنگ پلازہ میں خوفناک آگ، دھویں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات

کراچی کے علاقے کلفٹن کی معروف زم زمہ اسٹریٹ پر واقع ایک شاپنگ پلازہ میں

Read More

کراچی: جوہر پل پر کار سوارکی فائرنگ، 2 مبینہ ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گلستان جوہر ملینیئم کے قریب پر جوہر پُل پر کار سوار شہری

Read More

TECHNOLOGY

ایپل کے نام پر نیا خطرناک فراڈ، ایک غلطی اور آپ کی تمام تصاویر ڈیلیٹ ہوجائیں گی

دنیا بھر میں ایپل کمپنی کے صارفین کو ایک خطرناک آن لائن فراڈ کا سامنا

Read More

واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب نامعلوم نمبرز کے اسٹیٹس بھی دیکھنا ممکن

میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کر رہی ہے جس

Read More

TRENDING VIDEOS

LATEST

ENTERTAINMENT

ENTERTAINMENT

roznama jazba

Roznama Jazba is a news updated with multiple news

& informative blogs holding valueablle material for all class of society.